Post Views: 47
لاہور: وزیراعظم پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے لیے 20 نکاتی منصوبے کی حمایت پر جماعت اسلامی نے سخت ردعمل دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ بیان ناقابلِ قبول ہے، کیونکہ کسی بھی فرد کو عوامی رائے کے بغیر ٹرمپ کے منصوبے کی منظوری دینے کا اختیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اگر کسی قوم کی زمین پر قبضہ ہو تو اس کو مسلح جدوجہد کا حق حاصل ہے، اور دنیا کی کوئی طاقت یہ حق نہیں چھین سکتی۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ امن معاہدے کے نام پر وہ منصوبہ جس کی بنیاد ہزاروں فلسطینی شہداء کی قربانیوں پر رکھی گئی ہو، اس کی تعریف کرنا مظلوموں کے بجائے ظالموں کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔








