عظمیٰ بخاری کا فضا علی کی وائرل ویڈیو پر شدید ردعمل-عظمیٰ بخاری کا فضا علی کی وائرل ویڈیو پر شدید ردعمل-وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قطر کا اہم دورہ، امیرِ قطر سے ملاقات متوقع، سعودی قیادت سے ملاقات کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں-وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قطر کا اہم دورہ، امیرِ قطر سے ملاقات متوقع، سعودی قیادت سے ملاقات کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں-سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطحیں ریکارڈ-سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطحیں ریکارڈ-سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر اہم پیش رفت-سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر اہم پیش رفت-بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام بلبلا اُٹھے، حکومت کی معذرت، پاور ڈویژن کا بجلی کم استعمال کرنیکا مشورہ-بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام بلبلا اُٹھے، حکومت کی معذرت، پاور ڈویژن کا بجلی کم استعمال کرنیکا مشورہ

تازہ ترین

جلال پور پیر والا: موٹروے ایم 5 تاحال بند، کئی دیہات اب بھی زیر آب

ملتان(قوم نیوز)ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی سے نقصان پہنچنے پر موٹروے ایم 5 اٹھارویں روز بھی بند ہیں جبکہ کئی دیہات اب بھی زیر آب ہیں۔نوراجہ بھٹہ کے حفاظتی بند کا کام مکمل ہونے سے سیلاب میں ڈوبے علاقوں میں پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی۔موضع گج، نوراجہ بھٹہ، چک 87 ایم، بستی لانگ، بہادر پور، پیر اولیاء، ابو سعید، ڈیپال، کنہوں، صبرا، چک 81 ایم اور چک 82 ایم اب بھی سیلابی پانی کی لپیٹ میں ہیں۔اوباڑہ جنوبی، شجاعت پور شمالی و جنوبی، لنگر، دولت پور، کوٹ امام دین، درآب پور شرقی و غربی، شیہنی شمالی و جنوبی کے علاقے بھی متاثر ہوئے۔سیلابی پانی سے نہ صرف مکانات گرگئے بلکہ سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں کے ڈرون مناظر میں گیلانی روڈ اور موٹروے ایم 5 پر پڑنے والے شگاف واضح نظر آرہے ہیں جبکہ شہر کے مشرقی علاقوں میں موجود سیلابی پانی کی موٹروے شگاف سے تیزی سے نکاسی جاری ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں