آج کی تاریخ

جعلی نواب شہزاد خاکوانی پنچایت میں معاہدے سے مکر گیا، فصل آمدن عدالتی فیصلے سے مشروط

ملتان (عوامی رپورٹر)مقامی اراکین اسمبلی کے سخت دبائو اور خانیوال پولیس کی آشیر واد سے گزشتہ رات پولیس افسران کی سربراہی میں ہونے والی پنچایت میں تلمبہ کے خود ساختہ نواب شہزاد خان خاکوانی نے اپنے ہی کئے گئےمستاجری کے اسٹامپ پیپرز کی فرانزک رپورٹ کرانے سے انکار کر دیا اور اس دعوے پر بضد رہا کہ یہ جعلی کاغذات تیار کئے گئے ہیں کیونکہ میں نے کسی کو بھی زمین مستاجری یا ٹھیکے پر نہیں دی اور تیار شدہ تمام تر فصلات میری ہیں۔ دو ڈی ایس پی، ایس ایچ او تلمبہ ،شہزاد خاکوانی اور عبد الشکور بھٹی کے مابین ہونے ولی پنچایت رات 12 بجے اس فیصلے کے ساتھ ختم ہو ئی کہ تمام تر گندم اور آلو کی فصل تحصیلدار کے ذریعے قبضہ میں لے کر فروخت کرکے اس کی آمدن سرکاری کھاتے میں رکھ دی جائے اور پھر سول عدالت جو فیصلہ کرے اس کے مطابق رقم جاری کر دی جائے۔ بتایا گیا ہے کہ شہزاد خاکوانی کے قریبی دوست پنجاب میں سابق آئی جی رہے ہیں اور ان سابقہ آئی جی کے قریبی عزیز زرعی ترقیاتی بینک میں اہم عہدے پر ہیں جو کہ شہزاد خاکوانی کی طرف سے 5 سال قبل مقدمہ ہارنے اور 1354 کنال اراضی شہزاد خاکوانی کے زرعی بینک کے نام عدالتی فیصلے کی روشنی میں ٹرانسفر ہونے کے باوجود زرعی بینک کو قبضہ دلوانے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور زرعی ترقیاتی بینک کی ملکیت کروڑوں روپے کی اراضی کی 5 سال کی مستاجری جو کم از کم ڈھائی کروڑ روپے سالانہ کے حساب سے 12 سے 13 کروڑ بنتی ہے زرعی بینک کو ملنے کےبجائے شہزاد خاکوانی کی ’’ مصروفیات‘‘ کی نذر ہو رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں