آج کی تاریخ

جامعہ زکریا: 77 کروڑ 74 لاکھ خسارے کا بجٹ آج پیش

ملتان (وقائع نگار) بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان 77 کروڑ 74 لاکھ 68 ہزار روپے خسارے کا بجٹ آج پیش کرے گی ۔بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی آمدن 7 ارب 77 کروڑ 4 لاکھ 68 ہزار جبکہ اخراجات 8 ارب ایک کروڑ 64 لاکھ 70 ہزار روپے ہوں گے۔ بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کا اجلاس آج 19 جون کو یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں ہو گا اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری کریں گے دیگر ممبران میں فنانس سیکرٹری پنجاب کا نمائندہ ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا نمائندہ ،پروفیسر ڈاکٹر نعمان عباسی ،پروفیسر آصف یاسین ،پروفیسر ڈاکٹر فواد رسول ،ڈاکٹر آسیہ ذولفقار اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا نمائندہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن اسلام آباد کا نمائندہ اور خزانہ دار شامل ہوں گے اس سال پنجاب حکومت بہاالدین زکریا یونیورسٹی کو 52 کروڑ کی گرانٹ دے گی ۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ایک ارب 62 کروڑ 77 لاکھ 40 ہزار روپے کی گرانٹ جاری کرے گی طلبا وطالبات کی ٹیوشن فیس ہاسٹلز فیس و دیگر فیسوں کی مد میں یونیورسٹی کو چار ارب دس کروڑ 99 لاکھ 58 ہزار روپے کی آمدن ہو گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں