آج کی تاریخ

جامعہ زکریا کا 19 واں کانووکیشن آج ہوگا ، گورنر پنجاب مہمان خصوصی

ملتان (وقائع نگار)جامعہ زکریا کا 19 وا ں کانووکیشن آج ہوگا ، گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے ،کانووکیشن میں 335طلبا وطالبات کو گولڈمیڈل، 55پی ایچ ڈی سکالرز کو ڈگریاں ایوارڈ کی جائیں گی،اسی طرح بی ایس، ایم ایس کے چھ ہزار سے ز ائدطلباوطالبات کو ڈگریاں تفویض کی جائیں گی،یونیورسٹی انتظامیہ نے کانووکیشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ،گذشتہ روز کانووکیشن کی ریہرسل کی گئی جس میں فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ لینگویجز، فیکلٹی آف سائنس، فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف کامرس، لاء اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی فیکلٹی، فیکلٹی آف فارمیسی، ویٹرنری سائنسز کی فیکلٹی کے طلبا وطالبات نے شرکت کی،بتایا گیاہے کہ کانووکیشن میں سیشن 2019-2021، 2020-2022، 2017-2021 اور 2018-2022، 2016-2021، 2017-2022 اور سالانہ 2021 کے لیے پاس آؤٹ ہونے والے امیدواروں کو ڈگریاں دی جائیں گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں