Post Views: 31
گلگت: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی ناگزیر ہوچکی ہے، بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ظلم و ستم عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس خطے کے پہاڑ قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مال ہیں۔
گلگت بلتستان کے 78ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے صدر مملکت کو روایتی ٹوپی پہنائی اور صدر نے تقریب میں پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
صدر زرداری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی میں گلگت بلتستان کے عوام کا کردار قابلِ تحسین ہے، وفاق ان علاقوں کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔








