Post Views: 104
بجلی صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 99 پیسے کمی کر دی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
یہ ریلیف صارفین کو جون سے اگست 2026 تک تین ماہ کے دوران فراہم کیا جائے گا، جبکہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں ملک بھر کے صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا کے مطابق اس کمی سے لاکھوں صارفین کے بجلی کے بلوں میں واضح کمی متوقع ہے۔







