Post Views: 27
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔
میڈیہ نیوز کے مطابق، نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، ملک کی معیشت میں بہتری کے اثرات عام آدمی کی زندگی پر مثبت انداز میں مرتب ہو رہے ہیں۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت غریب اور متوسط طبقے کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، اور مستقل مزاجی کے ساتھ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ، نواز شریف نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو ہدایت دی کہ وہ صوبائی سطح پر اجلاس منعقد کریں اور عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی اقدامات کو سراہیں۔