آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

این ایچ اے: عہدوں کی بندر بانٹ، جونیئر افسران دو دو گریڈ اوپر تعینات

ملتان(واثق رؤف)نیشنل ہائی ویز اتھارٹی میں عہدوں کی بدانتظامی، پرکشش عہدوں اور سیٹوں کی بندر بانٹ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ماضی میں ایک درجہ اوپر کی سیٹ پر تعیناتی تو معمول رہا ہے لیکن موجودہ وفاقی وزرات مواصلات نے نہ صرف سنیئر ترین افسران کو نظر انداز کرتے ہوئے جونیئر ترین افسران کو دو درجہ اوپر سیٹ پر تعیناتی کی پالیسی متعارف کروائی ہے بلکہ ساتھ میں دو درجہ اوپر کے کئی کئی عہدے بیک وقت ایک ہی آفیسر کے حوالے بھی کر دئیے گئے ہیں۔اسطرح کی بندر بانٹ میں قومی شاہرات اور موٹرویز کے تعمیراتی،مرمتی اور دیگر منصوبوں میں شفافیت کیونکرممکن ہوگی اس پر بہت بڑا سوالیہ نشان پیدا ہوگیا ہے۔روزنامہ قوم کے پاس موجود ریکارڈ کےمطابق گریڈ20پر18گریڈ19پر17 اور18کی سیٹ پر16کے افسران کی تعیناتی کے معاملات سامنے آئے ہیں۔اتھارٹی میں سنیئر افسران موجود ہونے کے باوجود جونیئر افسران کو ان کےموجودہ گریڈ سے دو گریڈ اوپر کی دو دو سیٹوں پرتعیناتی نے این ایچ اے کے لوگو’’فرینڈلی ہائی ویز‘‘کو فرینڈلی پرکشش سیٹ و عہدہ میں بدل کر رکھ دیا ہے۔این ایچ اے ذرائع کی طرف سے مہیا کئے گئے ریکارڈ کےمطابق اس وقت شعبہ سول انجنیئرنگ گریڈ18کے آفیسر سمیع اللہ چھٹہ گریڈ20جی ایم‌ پرائم منسٹر پیرریٹی پراجیکٹ(PM priority projects)گریڈ18کےڈپٹی ڈائریکٹرانجینرئنگ سعید احمد شیخ جو کہ پہلے ہی گریڈ19کی سیٹ ڈائریکٹر ساؤتھ زون کراچی تعینات ہیں کےساتھ جی ایم کنسٹریکشن سندھ ساؤتھ کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔اسطرح گریڈ18کےڈپٹی ڈائریکٹرآصف مسعود میمن گریڈ20کی سیٹ جی ایم سکھر،حیدر آباد موٹروے(M6) کی سیٹ پر قابض ہیں۔گریڈ17کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر انجنیئرنگ لیاقت علی جو کہ گریڈ18کے دو عہدوں ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ سی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ائربیٹریشن کلائمس اینڈ کنسٹریکشن(Arbitration (Claims and Contracts)تعینات ہیں ان پر این‌ایچ اے حکام خاص مہربان ہیں انہیں گریڈ19ڈائریکٹر پی اینڈ سی اے/ای۔پرکیورمنٹ،ای ٹینڈرنگ این ایچ اے ہیڈ کوارٹر کے ساتھ فوکل پرسن پی آئی ٹی بی بھی مقرر کیاگیا ہے۔اسطرح گریڈ17کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجنیئرنگ عائشہ طارق جوگریڈ18کی سیٹ پربطور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ہیڈ کوارٹر فرائض سرانجام دے رہی ہیں کو گریڈ19ڈائریکٹر پلاننگ ہیڈکوارٹر کی اضافی ذمہ داریاں بھی تصویض کی گئی ہیں۔ایک اور خاتون آفیسر گریڈ17 اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجنیئرنگ سعدیہ رحمان جوکہ گریڈ18کی سیٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کنسٹریکشن ہیڈ کوارٹر پر براجمان ہیں انکو بھی گریڈ19کی سیٹ ڈائریکٹر کنسٹریکشن ہیڈ کوارٹر کی اضافی ذمہ داریاں دی گئیں ہیں۔گریڈ17کےاو ایم جی(OMG) ناصر حیات کو گریڈ19کی سیٹ ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ایک اور گریڈ18کے آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر انجنیئرنگ غلام مرتضیٰ سمیر جوکہ پہلے سےگریڈ19کی سیٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر کیریک ٹرینچ ون پیکیج ون(پیٹیرو سہون)فرائض سرانجام دے رہے ہیں ڈائریکٹر ساؤتھ زون کراچی کے ساتھ ساتھ ایک اور پراجیکٹ کے پی ڈی کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔گریڈ18کےایک آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ ریاض سیٹھو کے پاس گریڈ 20 جی ایم(GM)جھل جاؤبیلا پراجیکٹ،جی ایم بسمہ خضدار سیکشن،گریڈ19کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جھل جاؤ بیلا،پی ڈی اوورن جھل بیلا پراجیکٹ کی ذمہ داری بھی ہے،گریڈ18کےآفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر انجنیئرنگ کاشف علی شیخ کے پاس بھی گریڈ20جی ایم خضدار کچلاک این25 ڈیولائزیشن پراجیکٹ،جی ایم این25کراڑو اینڈ وڈھ خضدار سیکشن پراجیکٹ سمیت مذکورہ سیکشن پر ہی گریڈ19کے دو مختلف سیکشنوں پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدوں کے چارج بھی دئیے گئے ہیں،گریڈ18کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجنیئرنگ محمد موسی کو گریڈ20کی جنرل منیجر ایم8(M8)کے چارج سمیت پراجیکٹ ڈائریکٹر ہسب آواران پراجیکٹ اور پی ڈی ہسب تربت پراجیکٹ کی اضافی ذمہ داریاں دی گئیں ہیں۔ گریڈ17کےاسسٹنٹ ڈائریکٹرشہزاد سرورجو کہ پہلے سے ہی گریڈ18ڈپٹی ڈائریکٹر مینٹینس کی پوسٹ پر تعینات ہیں کو گریڈ19ڈائریکٹر مینٹینس بلوچستان ویسٹ(West) این ایچ اے گوادر کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔گریڈ16کے قاضی لئیق احمد بھی بیک وقت گریڈ18کے ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس اور گریڈ17کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس کے عہدوں کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ماضی میں نیشنل ہائی ویز میں نظریہ ضرورت کے تحت ایک درجہ اوپر کی پوسٹ پر تعیناتی کے معاملات ریکارڈ کا حصہ ہیں تاہم موجودہ وزرات میں ایک ہی آفیسر نہ صرف دو درجہ بلکہ دو سے چار اہم ترین عہدوں پر بیک وقت فرائض سرانجام دے رہا ہے اور ایسا معاملہ کوئی ایک یا دو افسران کے ساتھ نہیں بلکہ ڈیرھ درجن سے ذائد افسران کے ساتھ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی ویز میں سنیئر ترین قابل افسران جن کی کارکردگی ہمیشہ سے شفاف اور قابل قبول رہی ہےموجود ہیں جو بلکل ہی ڈیڈ پراجیکٹس پر یا پھر ان منصوبوں پر تعینات ہیں جو مکمل ہوگئے ہیں۔انہیں این ایچ اے میں جاری اہم‌ منصوبوں پر تعینات کیا جاسکتا ہے مگر ایسا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے خود این ایچ اے کے اندر سسٹم کی کمزوری سے متعلق سوالات پیدا ہو رہے ہیں۔این ایچ اے میں میرٹ کے لئے آواز بلند کرنے والے افسران،سٹاف،عوامی،سیاسی حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان دیگر ذمہ دران سے نوٹس لینے اور عہدوں کی اس بندر بانٹ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں