مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی

تازہ ترین

ایشیا کپ فائنل: پاکستان ٹیم نے میچ فیس 7 مئی کے شہداء کے نام کر دی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کی میچ فیس 7 مئی کو بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی، تاہم جیت کے باوجود بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا، جس کے باعث تقریب ٹرافی کے بغیر اختتام پذیر ہوئی۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو، جو اس سے قبل سیاسی بیانات پر جرمانے کا سامنا کر چکے ہیں، نے میچ کے بعد ایک مرتبہ پھر اعلان کیا کہ وہ اپنی فائنل فیس بھارتی فوج کو عطیہ کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ قومی کھلاڑی اپنی میچ فیس 7 مئی کے بھارتی حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے نام کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ 7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملے میں کئی بے گناہ شہری شہید ہوئے تھے، جس کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 7 طیارے مار گرائے اور متعدد ائیربیسز کو نشانہ بنایا۔ بعد ازاں امریکا کی مداخلت سے جنگ بندی ممکن ہوئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں