پی ایچ ڈی، ایم فل وائیوا، تھیسز سے مینو چیک، کھانا کلچر تعلیمی نظام کا مذاق، طلبہ مجبور-پی ایچ ڈی، ایم فل وائیوا، تھیسز سے مینو چیک، کھانا کلچر تعلیمی نظام کا مذاق، طلبہ مجبور-ویمن یونیورسٹی ملتان کو عارضی وائس چانسلر مل گئی، ڈاکٹر عُظمیٰ قریشی تعینات، بہتری کی امید-ویمن یونیورسٹی ملتان کو عارضی وائس چانسلر مل گئی، ڈاکٹر عُظمیٰ قریشی تعینات، بہتری کی امید-صادق ویمن یونیورسٹی: قوم کی خبر پر ایکشن، ذاتی اکاؤنٹس میں فنڈز جمع کرنے پر پابندی-صادق ویمن یونیورسٹی: قوم کی خبر پر ایکشن، ذاتی اکاؤنٹس میں فنڈز جمع کرنے پر پابندی-یو ای ٹی ملتان: رجسٹرار کے ذاتی پی ٹی سی ایل بل بھی سرکاری کھاتے میں، ہوٹلز کو ادائیگیاں-یو ای ٹی ملتان: رجسٹرار کے ذاتی پی ٹی سی ایل بل بھی سرکاری کھاتے میں، ہوٹلز کو ادائیگیاں-اسٹیٹ بینک نے ورچوئل اثاثوں سے متعلق نیا ریگولیٹری فریم ورک نافذ کر دیا-اسٹیٹ بینک نے ورچوئل اثاثوں سے متعلق نیا ریگولیٹری فریم ورک نافذ کر دیا

تازہ ترین

ایران نے 12 روزہ جنگ میں اسرائیلی حملوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیل جاری کردی

تہران: ایران نے 12 روزہ اسرائیلی حملوں کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردی ہیں جن میں عام شہریوں کے ساتھ طبی ادارے بھی نشانہ بنے۔
ایرانی وزارت صحت کے ترجمان حسین کرمانپور کے مطابق گزشتہ 12 روز میں اسرائیلی افواج کے حملوں میں 610 افراد شہید ہوئے، جن میں 13 بچے (بشمول ایک دو ماہ کا شیرخوار) اور 49 خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 5 طبی عملے کے ارکان بھی حملوں کا نشانہ بنے۔
ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 4 ہزار 746 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 971 تاحال مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ 687 زخمیوں کی سرجری بھی کی گئی۔
ایرانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں طبی سہولیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اب تک 7 اسپتال، 9 ایمبولینسز، 6 ایمرجنسی بیس مراکز اور 4 کلینکس تباہ ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں صحت کی خدمات کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 دنوں تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد امریکی اور قطری ثالثی سے فریقین جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں