Post Views: 32
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کراچی کی رہائشی صورتحال پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کراچی واقعی قابل رہائش شہر نہیں تو پھر ملک بھر سے ہزاروں افراد یہاں کیوں آ رہے ہیں؟
سندھ اسمبلی میں اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ حال ہی میں ایک رپورٹ کو بنیاد بنا کر کہا گیا کہ کراچی رہائش کے قابل نہیں، لیکن اگر ایسا ہے تو پھر لوگ لاہور، اسلام آباد یا پشاور کی طرف کیوں نہیں جا رہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں مسائل کے باوجود یہاں 3 کروڑ سے زائد لوگ رہ رہے ہیں جنہیں پانی کی فراہمی جاری ہے، صفائی کے انتظامات ہو رہے ہیں، کچرا اٹھایا جا رہا ہے اور لوگ روزگار کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔