پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال

تازہ ترین

اڈیالہ کا قیدی دھرنوں یا اسلام آباد بند کرنے سے رہا نہیں ہوگا، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور/اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کسی دھرنے یا اسلام آباد بند کرنے کی صورت میں رہا نہیں ہوں گے، انہیں قانون کے مطابق اپنی سزا مکمل کرنا ہوگی۔
سندس فاؤنڈیشن کے دورے کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا کا استقبال ایڈیٹر ان چیف سہیل وڑائچ، صدر سندس فاؤنڈیشن محمد یاسین خان اور ڈائریکٹر خالد عباس ڈار نے کیا۔ اس موقع پر گورنر نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی خیریت دریافت کی۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے سندس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں آ کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورننس کے سنگین مسائل موجود ہیں اور گورنر راج کا انحصار صوبائی حکومت کی کارکردگی پر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو پشاور میں بیٹھ کر صوبے کے مسائل حل کرنے چاہئیں، نہ کہ اڈیالہ جیل کے باہر سیاست کریں۔
گورنر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قانون کے مطابق سزا بھگت کر ہی رہا ہوں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی اور جیل منتقل کیا جائے تاکہ اڈیالہ کے مکینوں کو سکون ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے اور افغان مہاجرین کی واپسی کے فیصلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
فیصل کریم کنڈی نے الزام لگایا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 13 برسوں کے دوران کرپشن نے ریکارڈ قائم کیا ہے اور صوبائی حکومت کو چاہیے کہ عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ وی آئی پی قیدی کے باعث دیگر قیدیوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بھی وہی سلوک ہونا چاہیے جو وہ خود دیگر قیدیوں کے لیے پسند کرتے تھے۔
انہوں نے 9 مئی کے واقعات، کرم کی صورتحال اور سیاسی مذاکرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتقام نہیں ہونا چاہیے، تاہم مذاکرات مسلم لیگ ن کے بغیر ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرم میں اہل تشیع مشکلات کا شکار ہیں اور وہاں فوری توجہ کی ضرورت ہے، جبکہ پنجاب میں کیے گئے اچھے اقدامات کو دیگر صوبوں میں بھی اپنایا جانا چاہیے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں