آج کی تاریخ

اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا، دو غیر ملکی کھلاڑی لیگ سے باہر

اسلام آباد – پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو اہم دھچکا برداشت کرنا پڑا ہے، کیونکہ دو غیر ملکی کھلاڑی ٹیم سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
فرنچائز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، جنوبی افریقہ کے بیٹر راسی وین ڈر ڈوسن اور آسٹریلیا کے میٹ شارٹ ذاتی وجوہات کی بناء پر رواں سیزن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
تین بار پی ایس ایل چیمپئن بننے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ راسی وین ڈر ڈوسن کی جگہ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر کائل میئرز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
فرنچائز کا کہنا ہے کہ کائل میئرز لاہور میں ٹیم کے چھٹے میچ سے قبل اسکواڈ کو جوائن کرنے کا امکان رکھتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں