آج کی تاریخ

اسلام آباد میں اعلیٰ سطح سیکیورٹی اجلاس، بھارتی دراندازی پر بھرپور جوابی حکمت عملی زیر غور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے، جس میں سینئر عسکری قیادت اور سیکیورٹی حکام شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا، اعلیٰ سول و عسکری افسران شریک ہیں اور بھارت کی جانب سے حالیہ فضائی خلاف ورزیوں اور ڈرون حملوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں جوابی اقدامات اور سیکیورٹی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ چکے ہیں اور مشاورتی عمل میں شامل ہیں۔
دوسری جانب بھارتی دراندازی کے جواب میں پاکستان نے بھرپور ردعمل دیا ہے۔ گجرانوالہ، لاہور، گھوٹکی اور کراچی کے علاقے ملیر سمیت مختلف شہروں میں بھارتی جاسوس ڈرونز کو نشانہ بنا کر مار گرایا گیا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق گرائے گئے ڈرونز میں اسرائیلی ساختہ “Heron MK 2” بھی شامل تھا، جو 35 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ پاک افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 25 بھارتی ڈرونز کو تباہ کر دیا۔ ان حملوں میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے، تاہم دشمن کو منہ توڑ جواب دے دیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر کھلی جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں