مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی

تازہ ترین

استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری، عوام سڑکوں پر نکل آئے، شدید احتجاج

استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری پر عوام حکومتی پابندیاں توڑتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اکرم امام اوغلو کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔سیکولر جماعت رپبلکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اکرم امام اوغلو ترک صدر رجب طیب اردوان کے سخت سیاسی حریف سمجھے جاتے ہیں۔رپبلکن پیپلز پارٹی 23 مارچ کو اکرم امام اوغلو کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے والی تھی، تاہم ترک حکام کا کہنا ہے کہ ان پر بدعنوانی اور دہشت گرد گروہ کی معاونت کے الزامات ہیں، جن کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا۔حکومت نے ان کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے ان کی تعلیمی ڈگری کو بھی منسوخ کر دیا، جس کے باعث وہ انتخابی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔میئر کی گرفتاری کے بعد استنبول میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا، جبکہ ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں، شہریوں نے ایئرپورٹس، ٹرین اسٹیشنز اور بڑی شاہراہوں پر دھرنے دیے، جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔سوشل میڈیا پر میئر کی گرفتاری پر ترک صدر طیب اردوان پر تنقید کرنے والے کئی افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں بعض سیاستدان اور حکومتی حکام بھی شامل ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں