آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آڈیو لیک کیس میں خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس کی سماعت کی، تاہم علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی نمائندہ عدالت میں پیش نہ ہوا۔
ملزم کی غیرحاضری کے باعث فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کر دی گئی۔ عدالت نے آج فردِ جرم کے لیے کیس مقرر کر رکھا تھا، تاہم عدم پیشی پر سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں