آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

آر پی او ملتان کا پولیس گینگ کا نوٹس، سی پی او کو کاروائی کا حکم، تاجر کو بیک وقت دھمکیاں و ترلے

ملتان (کرائم سیل) ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد صادق ڈوگر کو غلہ منڈی کے تاجر محمد دانش کے گھر پر پولیس کے دو ڈالوں اور دو موٹر سائیکلوں پر 15 رکنی پولیس ملازمین کے گینگ کے چھاپے اور جامع تلاشی کے دوران ڈھائی لاکھ روپیہ ،تین تولے سونے کے علاوہ دیگر قیمتی اشیا کے لوٹنے کے واقعے پر سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکار محمد دانش کو فون کرکے اپنا سامان واپس لینے اور کارروائی سے منع رکھنے کے لیے بیک وقت منتیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ سینٹرل جیل یعقوب ٹاؤن کا رہائشی ایک پولیس ٹاؤٹ محمد عمران پولیس والوں کی سہولت کاری کرتے ہوئے محمد دانش پر کارروائی نہ کرنے کے لیے پریشر ڈال رہا ہے۔ محمد دانش کو فون کرنے والے پولیس اہلکاروں اور پولیس ٹاؤٹ عمران کی گفتگو کی تمام تر ریکارڈنگ روزنامہ قوم کے پاس محفوظ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کی صبح جب ایک ان رجسٹرڈ پولیس ڈالے، ایک رجسٹرڈ پولیس ڈالے اور دو موٹر سائیکلوں پر مشتمل یہ 15 رکنی گینگ جس میں پانچ پولیس خواتین بھی شامل تھیں، غلہ منڈی کے تاجر محمد ذیشان کے گھر داخل ہوئیں تو اس کی اہلیہ کی بھی خواتین نے جامع تلاشی لی کہ کہیں اس نے کچھ زیورات چھپا نہ لیے ہوں اور پھر اسے اتنا خوفزدہ کیے رکھا کہ تین گھنٹے تک اس کے تین ماہ کے بیٹے کو دودھ تک بھی نہ پلانے دیا اور بچہ بھوک کے مارے بلکتا رہا۔ اہلکاروں نے ڈھائی گھنٹے کے دوران سارا فرج خالی کر دیا اور فرج میں پڑی ہوئی دو کلو اجوا کھجور دو کلو امبر کھجور اور تمام تر پھل ہڑپ کر لیے اور فرج میں موجود سارے کا سارا دودھ بھی پی لیا جب کہ خواتین فریج کے دروازے سے جیم اور شہد بھی نکال کر کھاتی رہیں۔ روزنامہ قوم میں خبر چھپنے کے بعد گزشتہ صبح سے سرچ اپریشن کے نام پر ڈکیتی میں ملوث پولیس تاجر محمد دانش پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ اپنا سامان واپس لے لیں جبکہ تین تولے سونے کے سیٹ اور ڈھائی لاکھ روپے کو واپس دینے سے اب بھی وہ انکاری ہیں۔ دوسری طرف پولیس والے دبے لفظوں میں محمد دانش کو دھمکیاں بھی دے رہے ہیں کہ آج تک کوئی پولیس کے خلاف کاروائی نہیں کر سکا اور ہمیں کاروائی کا سامنا بھی کرنا پڑا تو تین چار ماہ میں ہم دوبارہ بحال ہو کر آ جائیں گے پھر تمہاری زندگی اجیرن کر دیں گے یہی دھمکی انہوں نے اپنے ٹاؤٹ عمران کے ذریعے بھی دلوائی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آر پی او افس کے ملازمین نے فراہم کردہ ویڈیو سے واردات میں ملوث بعض پولیس ملازمین نہ صرف شناخت کر لی ہے بلکہ یہ بھی تصدیق کر لی ہے کہ میں سے بعض کا سابقہ ریکارڈ بھی درست نہیں ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں