آج کی تاریخ

ریلوے ملتان: جعلی ٹکٹ سکینڈل کے بعد نیا فراڈ، کرایہ ہڑپ، ایس ٹی ای کنڈیکٹر گارڈ گرفتار-ریلوے ملتان: جعلی ٹکٹ سکینڈل کے بعد نیا فراڈ، کرایہ ہڑپ، ایس ٹی ای کنڈیکٹر گارڈ گرفتار-ایمرسن: وزیٹنگ فیکلٹی بھرتی میں میرٹ کشی، ڈاکٹر رمضان کا چہیتا اسسٹنٹ پروفیسر اصل کردار-ایمرسن: وزیٹنگ فیکلٹی بھرتی میں میرٹ کشی، ڈاکٹر رمضان کا چہیتا اسسٹنٹ پروفیسر اصل کردار-جنسی سکینڈل: ڈاکٹر رمضان جانوروں کی فحش ویڈیوز کے بھی شوقین، وزیراعلی کمیشن میں باورچی کا بیان ریکارڈ-جنسی سکینڈل: ڈاکٹر رمضان جانوروں کی فحش ویڈیوز کے بھی شوقین، وزیراعلی کمیشن میں باورچی کا بیان ریکارڈ-قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی-قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی-مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ، پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال-مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ، پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال

تازہ ترین

پاکستان اور امریکہ کے تجارتی معاہدے کی اہم تفصیلات سامنےآ گئیں

اسلام آباد: پاکستان اور امریکہ کے مابین طے پانے والے تجارتی معاہدے کی اہم جھلکیاں قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں، جن میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔
وزارت تجارت نے ایوان میں بتایا کہ امریکہ نے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی حکام نے تانبا، لوہا، فولاد اور ایلومینیم پر 50 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کیا ہے، تاہم ریفائن تانبا اس ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، جو پاکستان کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے کیونکہ پاکستان دنیا میں تانبے کے ذخائر رکھنے والا پانچواں بڑا ملک ہے۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی مارکیٹ میں معدنیات کا ایک معتبر سپلائر کے طور پر اپنی پہچان بنائے گا۔ اس سلسلے میں حکومت کے ورکنگ گروپ اور اسٹیرنگ کمیٹی نے امریکہ سے بات چیت کی ہے۔
وزیر خزانہ کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی نے ایک تین نکاتی حکمت عملی وضع کی ہے جس کا مقصد پاکستانی برآمدات پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کرنا اور امریکی مارکیٹ میں رسائی بڑھانا ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت پاکستان امریکہ کے ساتھ درآمدات میں اضافہ کرے گا تاکہ تجارتی خسارہ کم کیا جا سکے۔
مزید برآں، دونوں ممالک کی حکومتیں مصنوعات پر عائد ٹیکسز پر تبادلہ خیال کریں گی اور کم ٹیکس والی پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں میں آسان رسائی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ غیر محصولاتی رکاوٹوں کا جائزہ لے کر انہیں ختم یا نرم کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
وزارت تجارت نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان فریم ورک پر اتفاق ہو چکا ہے اور امریکہ نے پاکستانی برآمدات پر عائد ٹیکس کو 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کر دیا ہے، جو پاکستان کے لیے تجارتی مواقع میں اضافہ کا باعث بنے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں