Post Views: 52
کراچی: بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کے اضافے کے بعد 3,395 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے۔
ملکی سطح پر 24 قیراط سونے کا فی تولہ نرخ 2,900 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 62 ہزار 200 روپے ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,487 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 528 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 49 روپے مہنگی ہو کر 4 ہزار 59 روپے پر پہنچ گئی، جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 42 روپے اضافے سے 3 ہزار 479 روپے ہو گئی۔