آج کی تاریخ

ریلوے ملتان: جعلی ٹکٹ سکینڈل کے بعد نیا فراڈ، کرایہ ہڑپ، ایس ٹی ای کنڈیکٹر گارڈ گرفتار-ریلوے ملتان: جعلی ٹکٹ سکینڈل کے بعد نیا فراڈ، کرایہ ہڑپ، ایس ٹی ای کنڈیکٹر گارڈ گرفتار-ایمرسن: وزیٹنگ فیکلٹی بھرتی میں میرٹ کشی، ڈاکٹر رمضان کا چہیتا اسسٹنٹ پروفیسر اصل کردار-ایمرسن: وزیٹنگ فیکلٹی بھرتی میں میرٹ کشی، ڈاکٹر رمضان کا چہیتا اسسٹنٹ پروفیسر اصل کردار-جنسی سکینڈل: ڈاکٹر رمضان جانوروں کی فحش ویڈیوز کے بھی شوقین، وزیراعلی کمیشن میں باورچی کا بیان ریکارڈ-جنسی سکینڈل: ڈاکٹر رمضان جانوروں کی فحش ویڈیوز کے بھی شوقین، وزیراعلی کمیشن میں باورچی کا بیان ریکارڈ-قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی-قومی ٹیم پر بے جا تنقید بند کریں اور انہیں سپورٹ کریں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی-مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ، پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال-مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 کا دورہ، پاکستانی پویلین میں پرتپاک استقبال

تازہ ترین

بلاول بھٹو سے منسوب بھارتی پارلیمنٹ والا بیان جعلی نکلا، ویڈیو میں آڈیو ٹیمپرنگ کا انکشاف

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر گزشتہ چند دنوں سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ انہوں نے کہا: ’’ہمارے لوگ بھارت کی پارلیمنٹ میں موجود ہیں‘‘۔
یہ ویڈیو نہ صرف سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے بلکہ متعدد بھارتی صارفین اسے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے اور اس کی آڈیو میں دانستہ طور پر رد و بدل کیا گیا ہے۔
پاکستانی ادارے ’آئی ویری فائی پاکستان‘ کی تحقیقات کے مطابق ویڈیو میں پیش کیا گیا بیان بلاول بھٹو کے اصل خطاب کا حصہ نہیں ہے۔ اس ویڈیو کو 31 جولائی کو ایک بھارتی صارف نے اپ لوڈ کیا، جس میں بلاول کا قومی اسمبلی میں دیا گیا خطاب اور بھارتی رکن پارلیمنٹ گورو گوگئی کا ایک الگ بیان جوڑ کر پیش کیا گیا۔
ویڈیو میں بلاول بھٹو سے منسوب جھوٹے الفاظ یہ تھے: ’’رات کے اندھیروں میں کون حملہ کرتا ہے؟ ہم بھارتی وزیراعظم کے سامنے آسانی سے پروپیگنڈا کر سکتے ہیں، ہمارے لوگ ان کی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں‘‘۔
اس گمراہ کن کلپ کو ایک ہی پوسٹ پر ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا اور 5200 سے زیادہ بار شیئر کیا گیا۔ علاوہ ازیں، انسٹاگرام اور دیگر بھارتی پلیٹ فارمز پر بھی اس جھوٹی ویڈیو کو پھیلایا گیا، جس کے ساتھ بلاول بھٹو کا جعلی بیان تصویری صورت میں بھی شیئر کیا گیا۔
تاہم ویڈیو کی باریک بینی سے جانچ کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ لبوں کی حرکت اور آواز آپس میں میل نہیں کھاتے، ہندی الفاظ کا استعمال غیر فطری محسوس ہوتا ہے، اور بعض الفاظ کی ادائیگی مشکوک لگتی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آڈیو کو بعد میں ایڈٹ کیا گیا۔
ریورس امیج سرچ سے یہ بھی پتا چلا کہ بلاول کی اصل ویڈیو 7 مئی 2025 کی ہے، جب وہ قومی اسمبلی میں پاک بھارت کشیدگی پر خطاب کر رہے تھے۔ اصل تقریر میں انہوں نے کہا تھا:
’’صرف چور اور بزدل رات کے اندھیرے میں حملہ کرتے ہیں۔ اگر ان میں ہمت ہوتی تو دن کے وقت حملہ کرتے۔ ہم جنگ کے خواہاں نہیں لیکن بھارت کو تیار رہنا چاہیے کیونکہ پاکستان نے ابھی جواب دینا ہے، اور یہ جواب عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ہوگا۔‘‘
ایکسپریس ٹریبیون سمیت معتبر ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں بھارتی پارلیمنٹ سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔
نتیجہ یہ کہ وائرل ویڈیو مکمل طور پر گمراہ کن اور جعل سازی پر مبنی ہے، جس کا مقصد عوامی رائے کو متاثر کرنا اور سیاسی مفادات حاصل کرنا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں