Post Views: 45
بالاکوٹ: تھانہ کاغان کی حدود میں واقع علاقے پھاگل میں ایک دکان کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب دکان میں موجود گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ راہگیر بھی اس کی زد میں آگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر بالاکوٹ کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرین کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔