ایکسپائر ادویات: ڈیرہ میں انسانی جانوں سے کھلا کھلواڑ

ڈیرہ غازی خان علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں ایکسپائر ادویات کی فراہمی کا انکشاف محض ایک انتظامی کوتاہی نہیں بلکہ صحت جیسے حساس شعبے میں مجرمانہ غفلت کی واضح مثال ہے۔ تصاویر میں ادویات کی پیکنگ پر درج میعاد ختم ہونے کی تاریخ کا گزر جانا

آٹا بحران، ’’قوم‘‘ کے خدشات درست ثابت

ملک ایک بار پھر آٹے کے شدید بحران کی لپیٹ میں ہے اور اس بحران کی جڑیں 2025 میں پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیوں، بیوروکریسی کی رکاوٹوں اور گندم مافیا کی منظم لوٹ مار میں پیوست ہیں۔ افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ جس ملک میں گندم

سلمیٰ جبیں قتل کیس، ملزموں کی عبوری ضمانت سے پولیس کی جانبداری کا بھید کھل گیا

بہاولپور (کرائم سیل)تھانہ ڈیرہ نواب کی حدود میں شادی سے ایک روز قبل غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی سلمیٰ جبیں کیس میں پولیس کی مبینہ جانبدار، کمزور اور مشکوک تفتیش نے سنگین آئینی سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جس پر قانونی ماہرین اور

امریکی سامراج کی کھلی جارحیت

کراکس کی رات دو بجے، جب دنیا کے بڑے حصے میں خاموشی تھی، امریکی سامراج نے ایک خودمختار ریاست پر کھلی فوجی یلغار کا آغاز کیا۔ وینزویلا کے دارالحکومت اور اس کے گرد و نواح میں دھماکوں کی اطلاعات محض ایک عسکری کارروائی نہیں بلکہ عالمی

مشرق وسطیٰ میں بدلتی حکمت عملی

پاکستان کی جانب سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک کے ساتھ دفاعی، سیاسی اور اقتصادی تعلقات میں وسعت کی کوششیں ایک نئے باب کا آغاز ہیں۔ ان تعلقات میں جو چیز نمایاں ہے وہ ان کی وسعت اور تنوع ہے۔ پاکستان ایک جانب تنازعات

انقلاب کے بعد ہجوم

انقلاب گولی سے نہیں مرتا، مگر ہجوم کے ہاتھوں دفن ضرور ہو جاتا ہے۔بنگلہ دیش ایک بار پھر ایسے موڑ پر کھڑا ہے جہاں امید اور خوف ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئے ہیں۔ ڈھاکا میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے طالب علم رہنما شریف

نظر نہ آنے والا انصاف

اگر انصاف بند کمرے میں ہو تو سزا مجرم کو نہیں، سچ کو ملتی ہے۔اور جب سچ قید ہو جائے تو عدالتیں کھلی بھی ہوں تو اندھی رہتی ہیں۔انصاف کا صرف ہونا کافی نہیں ہوتا، اس کا نظر آنا بھی اتنا ہی ضروری ہوتا ہے، کیونکہ

نرم شرح، سخت سوال

مرکزی بینک کی جانب سے پالیسی شرح میں معمولی کمی کی خبر بظاہر ایک مثبت پیش رفت کے طور پر پیش کی جا رہی ہے، مگر اس فیصلے کے پس منظر میں موجود تضادات، ابہامات اور ساختی کمزوریاں اس خوش فہمی کو قائم نہیں رہنے دیتیں۔

کچہ کی حکمرانی

سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباوڑو کے قریب کچہ علاقے کے ڈاکوؤں کا ایک مسافر بس کو روک کر مسافروں کو اغوا کر لینا اور پھر انہیں بحفاظت بازیاب کرانا بظاہر ایک کامیاب کارروائی کی خبر ہے، مگر درحقیقت یہ خبر ہمارے ریاستی نظام کے

زندگی کے خلاف جنگ

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں پولیو مہم پر ہونے والا تازہ حملہ محض ایک سیکیورٹی واقعہ نہیں بلکہ پاکستان کے اجتماعی ضمیر، ریاستی ترجیحات اور سماجی شعور پر ایک گہرا سوال ہے۔ ایک طرف ریاست پورے عزم کے ساتھ ملک گیر پولیو

نیلے خود، سیاہ آسمان

سوڈان کے ابیئے خطے میں آسمان نے ایک بار پھر اپنی سیاہی زمین پر انڈیل دی۔ ایک بے پائلٹ طیارہ نیچے آیا، چند لمحوں میں چھ زندگیاں بجھا گیاں، اور دنیا کے ضمیر نے حسبِ عادت تعزیت کے جملے لکھ کر فائل بند کر دی۔ بنگلہ

ریاستی سند اور عوامی تذلیل

ریاست کی ساکھ محض سرحدوں کے دفاع، سفارتی بیانات یا بین الاقوامی اجلاسوں میں شرکت سے قائم نہیں ہوتی بلکہ اس کا اصل امتحان عام شہری کے ساتھ روزمرہ برتاؤ میں ہوتا ہے۔ جب کسی شہری کو اپنی تعلیمی اسناد، نکاح نامے یا دیگر قانونی دستاویزات

بدانتظامی کا سمندر

جب صحت کے نظام میں بدانتظامی، نااہلی اور بدعنوانی پر لوگ شکوہ کرتے ہیں تو اصل مسئلہ صرف ہسپتالوں، ادویات یا ڈاکٹر اور مریض کے رشتے تک محدود نہیں رہتا، بلکہ یہ ایک وسیع تر ریاستی بحران کی جھلک ہوتا ہے۔ صحت کا شعبہ دراصل ایک

انتہاپسندی کا امتحان

پاکستان کی ریاست جب بھی انتہاپسندی کے مسئلے سے نمٹنے کی بات کرتی ہے تو اس کے ماضی کا ریکارڈ خود اس کے سامنے ایک کڑا سوال بن کر کھڑا ہو جاتا ہے۔ یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف

اعتماد، شراکت اور معاشی بقا کا تقاضا

پاکستان کی معیشت ایک ایسے دوراہے پر کھڑی ہے جہاں پالیسی کی ناکامی، سیاسی انتشار، مرکز اور صوبوں کے درمیان عدمِ اعتماد، اور دہائیوں سے اپنائے گئے غلط معاشی ڈھانچے مل کر ایسے بحران پیدا کر چکے ہیں جنہیں اب محض وعدوں اور بیانات سے حل

عدالتی وقار، شہری آزادی اور اختلاف کی سزا

سپریم کورٹ کی جانب سے معروف انسانی حقوق کارکن ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف جاری ٹرائل کو اس وقت تک روک دینے کا فیصلہ، جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ ان کی اپیلوں کا حتمی فیصلہ نہیں کر لیتی،

اقتدار کے سایوں میں انصاف

کیا ایک سزا پرانے روگ کا علاج بن سکتی ہے؟پاکستان کی سیاسی و عسکری تاریخ میں ایک سابق جاسوسی سربراہ کو فوجی عدالت سے چودہ برس قیدِ سخت کی سزا سنایا جانا بلاشبہ غیر معمولی واقعہ ہے۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر)

پاکستان کی پالیسی غلامی کا تسلسل

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت اور پائیداری فنڈ کی دوسری اور پہلی جائزہ منظوری دے دی، اور حکومت اسے ایک بڑی کامیابی کے طور پر پیش کر رہی ہے۔ مگر اصل سوال یہ نہیں کہ منظوری کب ملی یا کتنی جلدی

پاکستان کی معیشت کا اصل مرض

پاکستان کے اقتصادی ڈھانچے میں خرابی کا اعتراف اب خود ریاستی ادارے بھی کرنے لگے ہیں۔ مسابقتی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر کبیر سدھو نے بڑے واضح اور کھلے الفاظ میں یہ حقیقت بیان کی کہ ملک کے بڑے معاشی شعبوں کے قوانین اور نگران نظام تیزی

انسانی حقوق کا دن اور ہماری دنیا کا آئینہ

دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن ہر سال یہ یاد دہانی کرواتا ہے کہ آدمی کی حرمت، زندگی کا وقار اور آزادی کی اساس کوئی ریاست، ادارہ یا طاقت کی عطا نہیں بلکہ ایک فطری حق ہے۔ یہ دن محض تقاریب، نعرے یا بیانات

Here are the tags with commas: Baba Vanga Predictions, World War III, Syria Conflict, Global Tensions, Prophecies, Geopolitical Crisis, Israel-Palestine Conflict, Russia-Ukraine War, Future Predictions, Mystic Prophecies, 2025 Predictions, Middle East Politics, End of the World, Global War Threat, Mystical Insights,

غیر یقینی کی دنیا اور ہمارے لیے معنی

دنیا 2026 کی دہلیز پر ایک گہرے اضطراب، بے یقینی اور مسلسل تغیر کے احساس کے ساتھ کھڑی ہے۔ سرد جنگ کے بعد شاید ہی کبھی عالمی منظرنامہ اتنا بے ربط، منتشر اور بے سمت دکھائی دیا ہو۔ طاقت کے مراکز بدل رہے ہیں، روایتی اصول

مقامی جمہوریت سے خوف

پاکستان میں مقامی حکومتوں کا نظام آئین کے مطابق ریاستی ڈھانچے کی بنیاد ہے، لیکن عملی طور پر یہی بنیاد سب سے زیادہ کمزور، نظر انداز اور معطل رکھی جاتی ہے۔ پنجاب ہو، اسلام آباد ہو یا بلوچستان، ایک ہی ذہنیت مختلف حیلوں بہانوں کے ساتھ

پاکستان میں دفاعی ڈھانچے کی ’’تاریخی‘‘ تبدیلی

پاکستان کی عسکری تاریخ میں ہر چند سال بعد ایک ایسا لمحہ ضرور آتا ہے جب طاقت کی ساخت میں تبدیلی کو ’’تاریخی‘‘ قرار دیا جاتا ہے۔ نئے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی اپنے پہلے خطاب میں اسی تبدیلی کو ’’تاریخی‘‘

معلم یا درندے

جگہ گھیرنے والوں کے نام

ٹرکوں کی شاعری اور جملے بازی بھی بڑی مزے کی ہوتی ہے۔ دوران سفر ایک بہت طویل ٹرالر پر پہ جملہ لکھا ہوا پڑھا’’گڈی والیا موج تے تیری اے، اساں تے بس جگہ ای گھیری ہے‘‘ملتان میں بھی ایک شخص نے دو مرتبہ بس جگہ ہی

وفاق اور صوبوں میں اعتماد کا بحران

گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس نے وہی پرانا سوال پھر زندہ کر دیا ہے: پاکستان میں ریاست کی اصل کمزوری معاشی اعداد و شمار میں ہے یا اختیارات، وسائل اور اعتماد کی تقسیم میں؟ وفاقی وزیرِ خزانہ کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس بظاہر وسائل

بھارت کا جنگی جنون، روس سے دفاعی معاہدے اورخطے کو نئے خطرات

حالیہ دنوں میں بھارت اور روس کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت نے نہ صرف عالمی سیاست میں بلکہ خطے کی سلامتی کے منظرنامے پر بھی ایک خطرناک تہلکہ مچا دیا ہے۔ امریکی اور مغربی ممالک کی جانب سے بار بار دی جانے والی تنبیہات اور دباؤ

بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ اور پالیسی کی دائمی کمزوری

پاکستان کا تجارتی خسارہ اپنی خطرناک رفتار کے ساتھ ایک بار پھر ہماری معاشی کمزوریوں کو عیاں کر رہا ہے۔ جولائی تا نومبر دو ہزار چوبیس میں یہ خسارہ منفی گیارہ ارب سے زائد تھا، جبکہ رواں برس اسی مدت میں یہ بڑھ کر پندرہ ارب

خاموش آوازیں اور سندھ پولیس کا تشدد

کراچی پریس کلب کے باہر عورت مارچ کی کارکنان، صحافیوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ہمارے سماجی اور سیاسی ماحول کی ایک بے آواز مگر شدید گواہی ہے۔ یہ ایک ایسی گواہی ہے جو بتاتی ہے کہ ہمارے معاشرے میں