ایم فل، پی ایچ ڈی ریڈی میڈ تحقیق، ملتان میں شریف، بہاولپور میں طارق کا تھیسز نیٹ ورک-ایم فل، پی ایچ ڈی ریڈی میڈ تحقیق، ملتان میں شریف، بہاولپور میں طارق کا تھیسز نیٹ ورک-انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان میں غیر قانونی بھرتیاں، اینٹی کرپشن کھاتے کھل گئے، رجسٹرار طلب-انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان میں غیر قانونی بھرتیاں، اینٹی کرپشن کھاتے کھل گئے، رجسٹرار طلب-جام پور: پٹرول ایجنسیوں، گیس فلنگ فیکٹری پر اے سی کی سرپرستی کی چھتری، سانحے کا خدشہ-جام پور: پٹرول ایجنسیوں، گیس فلنگ فیکٹری پر اے سی کی سرپرستی کی چھتری، سانحے کا خدشہ-مظفرگڑھ: دہائی پرانی دشمنی نے پھر سر اٹھا لیا، حافظ قرآن قتل، ملزمان کا چھوٹو گینگ سے تعلق-مظفرگڑھ: دہائی پرانی دشمنی نے پھر سر اٹھا لیا، حافظ قرآن قتل، ملزمان کا چھوٹو گینگ سے تعلق-ملتان: جنرل بس سٹینڈ سکیورٹی رسک، واک تھرو گیٹس نہ سامان و مسافروں کی چیکنگ-ملتان: جنرل بس سٹینڈ سکیورٹی رسک، واک تھرو گیٹس نہ سامان و مسافروں کی چیکنگ

تازہ ترین

گھریلو تنازع پر ویئر ہاؤس کے چوکیدار کا قتل، بھتیجا اور کزن ملوث

منگھوپیر کے علاقے محمد خان کالونی میں نجی ویئر ہاؤس کے چوکیدار کو اس کے بھتیجے اور کزن نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق گلشن چوک کے قریب واقع ویئر ہاؤس میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 60 سالہ عزیز احمد ولد عبدالکریم کے نام سے ہوئی۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کرائم سین یونٹ کو شواہد اکٹھے کرنے کے لیے طلب کیا۔ ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان کے مطابق مقتول نجی ویئر ہاؤس میں چوکیداری کرتا تھا اور اسے اس کے بھتیجے معشوق ولد رحمت اور کزن نیاز ولد حاجی حاکم نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، تاہم پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں