پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال

تازہ ترین

بدین میں دو گروپوں میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

بدین: سندھ کے ضلع کیریو گھنور بدین میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر قانونی اقدامات کیے جائیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مقدس مہینے میں بھی لوگ ایک دوسرے کا خون بہانے سے باز نہیں آتے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی بدین سے تفصیلات طلب کرلیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ فوری طور پر پولیس ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے معززین اور معروف شخصیات کا کردار بھی یقینی بنایا جائے تاکہ قانون کی حکمرانی برقرار رہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں