آج کی تاریخ

چیمپئنز ٹرافی: روزوں کے دوران میچز کھیلنے پر محمد شامی کا جواب

دبئی: بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران چیمپئنز ٹرافی میں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھوں گا، روزوں کی قضا بعد میں ادا کروں گا۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شامی سے جب رمضان المبارک میں روزوں سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جب ملک کا معاملہ ہو تو ترجیحات طے کرنا پڑتی ہیں۔ بھارتی پروفیشنل کرکٹرز کے لیے ایک شیڈول ترتیب دیا جاتا ہے، جس پر عمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ رمضان میں میچز کھیلنا آسان نہیں ہوتا، لیکن قومی ذمہ داری نبھانے کے لیے پلیئرز کو اپنی نیند اور خوراک کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے، تاکہ وہ ٹریننگ اور میچز کے دوران بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔
واضح رہے کہ محمد شامی نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 اہم وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں