پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال

تازہ ترین

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور شوہر حکیم شہزادکی گاڑی کی ٹکرسےایک شخص جاں بحق

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور شوہر حکیم شہزادکی گاڑی کی ٹکرسےایک شخص جاں بحق ملتان(خبرنگار)مشہور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ ایک خطرناک کار حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئیں۔حکیم شہزاد اور دانیہ شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک ایک موٹر سائیکل ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔حکیم شہزاد کے مطابق، موٹر سائیکل سوار غلط سمت سے تیز رفتاری میں آئے اور ان کی گاڑی سے جا ٹکرائے۔ موٹر سائیکل پر میاں بیوی سوار تھے، جن میں سے مرد جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون زخمی ہوئیں۔حکیم شہزاد نے بتایا کہ گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا، اور اس میں ان کے کیمرہ مین اور دیگر ملازمین بھی سوار تھے۔ دانیہ شاہ بھی گاڑی میں موجود تھیں، لیکن وہ محفوظ رہیں۔حکیم شہزاد نے نشے میں گاڑی چلانے کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔حکیم شہزاد نے بتایا کہ ان کی اہلیہ دانیہ شاہ بالکل خیریت سے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں