مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز

تازہ ترین

ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے لیے ان کی خدمات کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی ملی ہے، کیونکہ انہوں نے محض دعوے کرنے کے بجائے مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کرنے کا خواب حقیقت میں بدلنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
لاہور میں سندھ کی انتظامی سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انہیں عزت اور پہچان دی ہے، جس پر وہ ملک کی احسان مند ہیں۔ انہوں نے انتظامی سروس کے افسران کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر افسران کے ساتھ مل کر ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کرتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزارتِ اعلیٰ کا منصب صرف گاڑی میں بیٹھ کر آنے جانے کا نام نہیں، بلکہ ان کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے۔ ان کے مطابق مختلف چیلنجز کے باوجود وہ ہر روز نئے جذبے کے ساتھ عوام کی فلاح کے لیے گھر سے نکلتی ہیں اور روزمرہ امور میں ایک لمحے کے لیے بھی عوامی خدمت کو نظرانداز نہیں کرتیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے ہر روز فیصلے کیے جاتے ہیں۔ محض دفتر آنا، حاضری لگانا اور مشکل معاملات کو چھوڑ کر آسان کاموں کی منظوری دے دینا سرکاری ملازمت کی ذمہ داریوں کی ادائیگی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی کابینہ میں بھی ایسے وزرا موجود ہیں جو لوگوں کو اپنے دروازے پر بلا تو لیتے ہیں، لیکن بعد میں انہیں بھول جاتے ہیں۔ ان کے مطابق سرکاری منصب پر فائز شخص کو سب سے پہلے اپنی ذات کی نفی کرنا اور عوامی مفاد کو مقدم رکھنا پڑتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب کے انتظامی امور چلانے میں انہیں کبھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
مریم نواز نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ پنجاب کے لیے ان کے اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف اعلانات کرنے کے بجائے مستحق افراد کے لیے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے پر توجہ دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے مؤثر نگرانی اور جانچ پڑتال کا نظام قائم کیا گیا ہے۔ گھر کی تعمیر کے لیے قرض کی رقم مرحلہ وار اقساط میں جاری کی جاتی ہے، جبکہ ہر مرحلے پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ اسکیم پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ انہوں نے آج تک کسی افسر کی تعیناتی سفارش کی بنیاد پر نہیں کروائی، بلکہ ہر جگہ میرٹ کو اہمیت دی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں