آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نائب وی سی کا بڑا اقدام، قائم مقام کے تمام احکامات اور فیصلے معطل

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملکی تاریخ میں قائم مقام وائس چانسلرز کی ڈھٹائیوں کی بابت نئے تعینات ہونے والے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر کے تمام احکامات اور فیصلوں کو معطل کر دیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے چانسلر گورنر پنجاب نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ایکٹ 1973 کے سیکشن 14(6) اور سیکشن 11(8) کے تحت 4 مارچ 2025 کو پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کو یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے وائس چانسلر کے طور پر تعینات کر دیا جبکہ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے وائس چانسلر کا چارج سنبھالتے ہی پرو وائس چانسلر پر بم برسا دیا جس کے مطابق وائس چانسلر آفس کی جانب سے جاری شدہ اپنی تعیناتی کی تاریخ 4 مارچ 2025 کو ہی ہائی کورٹ کے حکم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چانسلر کی ہدایات کے مطابق پرو وائس چانسلر یا قائم مقام وائس چانسلر صرف اور صرف یونیورسٹی کے روزانہ کے معاملات کی نگرانی کر سکتے ہیں اور تمام احکامات اور فیصلے جو کہ نگران وائس چانسلر یا قائم مقام وائس چانسلر کے عرصہ 20 اکتوبر 2024 سے 4 مارچ 2025 تک پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خان نے بطور قائم مقام وائس چانسلر جاری کئے اور جو کہ روزانہ کے معاملات کے دائرہ کار میں نہیں آتے وہ تمام کے تمام غیر قانونی قرار دیئے جاتے ہیں۔ چنانچہ رجسٹرار اور خزانچی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایسے تمام فیصلے اور سرگرمیوں کی اطلاعات وائس چانسلر کو مہیا کریں جو کہ پرو وائس چانسلر نے بطور قائم مقام وائس چانسلر کے اس عرصے کے دوران سر انجام دیئے اسی بابت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی تعیناتی کے دن ہی رجسٹرار آفس کی جانب سے بھی ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق معزز عدالت عالیہ نے رٹ پٹیشن نمبر 1700/25 اور 1709/25 کے تحت رجسٹرار آفس کا نوٹیفکیشن نمبر 2100 مورخہ 31 دسمبر 2024 معطل کر دیا تاہم ہائی کورٹ کے آرڈر کی مبینہ خلاف ورزی کی صورت میں قائم مقام انتظامیہ نے ملازمین کو حاضری لگانے اور اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینے کی اجازت نہ دی چنانچہ ڈینز ، سب کیمپسز کے ڈائریکٹرز اور پرنسپلز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ماتحت ملازمین کو اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینے کی اجازت دیں اور اپنی حاضری بھی لگانے کی اجازت دیں کیونکہ معزز عدالت عالیہ ان احکامات اور نوٹیفکیشن کو معطل کر چکی ہے۔ چنانچہ قائم مقام وائس چانسلر کے غیر قانونی کاموں کی بابت نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے یونیورسٹی کے تمام ملازمین سے خطاب کرنے کیلئے آج 5 مارچ 2025 کو آڈیٹوریم میں میٹنگ بلا لی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں