مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز

تازہ ترین

بہاریہ سورج مکھی کی بہتر پیداوار کیلئے آبپاشی کا شیڈول جاری

سورج مکھی کی بہاریہ فصل کے کاشتکار بروقت اور مناسب آبپاشی کو یقینی بنائیں تاکہ فصل کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور تیل کے معیار میں بہتری ممکن ہو سکے۔ سورج مکھی کی فصل کے لیے آبپاشی کے اہم مراحل کے موقع پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے، جن میں بیجوں کے اگاؤ، پھول نکلنے اور بیج بننے کے مرحلے شامل ہیں۔ ان اہم مراحل میں پانی کی کمی فصل کی پیداوار پر منفی اثر ڈال سکتی ہے اور معیار کو متاثر کر سکتی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ بہاریہ سورج مکھی کو پہلی آبپاشی روئیدگی مکمل ہونے کے فوراً بعد کرنی چاہیے تاکہ بیج کا اگاؤ بہتر ہو۔ دوسری آبپاشی پہلی کے 20 سے 25 دن کے بعد کی جاتی ہے تاکہ پودوں کی ابتدائی نشوونما بہتر ہو سکے۔ علاوہ ازیں، پھول نکلنے کے دوران بہاریہ سورج مکھی کی فصل کو آبپاشی نہایت اہم ہے کیونکہ یہ فصل کے پیداوار کے لیے فیصلہ کن مرحلہ ہوتا ہے۔ اسی طرح بیج بننے کے دوران مناسب مقدار میں پانی فراہم کرنے سے نہ صرف بیج کا وزن بڑھتا ہے بلکہ تیل کا معیار بھی بہترہوتاہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں