
ملتان (ایڈیٹر پولیٹیکل ڈیسک )روزنامہ قوم ملتان کی دوسری سالگرہ کی شاندار تقریب دفتر روزنامہ قوم میں منائی گئی ۔ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری ،چیف ایڈیٹر روزنامہ قوم میاں غفار احمد ،منیجنگ ڈائریکٹر نعیم احمدشیخ، عمار نعیم شیخ، ماہر قانون شیخ محمد فہیم ایڈووکیٹ، انچارج کمرشل ویجی لینس جمیل شاہین راجپوت، ڈپٹی ایڈیٹر سید قلب حسن ، پی آر اوضلعی انتظامیہ وسیم یوسف نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ ماہر قانون دان شیخ محمد فہیم ایڈووکیٹ نے ادارے کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا کرائی۔ اس موقع پر ایڈیٹر غلام دستگیر چوہان، ایڈیٹر رپورٹنگ جاوید اقبال عنبر ،چیف رپورٹر رفیق قریشی، ایڈیٹر سپورٹس ڈیسک شاہد صدیق ،سٹاف رپورٹر منصور عباس ،اسائنمنٹ ایڈیٹر مقصود لودھی، انچارج انویسٹی گیشن سیل رانا تیمور، انچارج کرائم سیل عثمان ملک، ڈپٹی انچارج عامر ملک ،کرائم رپورٹر شہزاد احمد خان،نیوز ایڈیٹرز زین العابدین،عباس علی ڈوگر،کمپیوٹر ٹیم اظہر گجر،ملک فیاض،منصور جاوید قریشی،وجاہت بھٹی،ریاض بھٹی،اعزاز بھٹی،انچارج سوشل میڈیا محمد ابوبکر،انچارج نمائندگان سہیل رندھاوا،رائوتنویر،ایڈمن آفس کے غلام مصطفیٰ،ارشدعاربی،محمدسہیل خان،نعیم الحسن شاہ بھی موجود تھے۔