مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت ڈلیوری کا عمل جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت ڈلیوری کا عمل جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت ضلعی سطح پر ڈلیوری کا عمل جاری۔اس سلسلہ میں آج بہاولپور میں ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد جمیل غوری نے 21 خوش نصیب کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز دئیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حافظ محمد شفیق اور ڈاکٹر مسعود سلیم بھٹہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد جمیل غوری کا کہنا تھا کہ بہاولپور ڈویژن میں 1383 گرین ٹریکٹرز دئیے جارہے ہیں جن پر 1 ارب 38 کروڑ 30لاکھ روپے سبسڈی ہے۔جبکہ فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے سبسڈی بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس کے تحت قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے کاشتکاروں میں ضلعی سطح پرگرین ٹریکٹرز کی فراہمی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک بہاولپورڈویژن میں 428 کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز ڈلیور کردئیے گئے ہیں جس میں سے ضلع بہاولپور میں 145 ضلع بہاولنگر میں 146 اور رحیم یارخاں میں 137 ٹریکٹرز دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے لئے 30 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کا تحفہ ملا ہے جس کے ذریعے میکاننزڈ فارمنگ کو فروغ حاصل ہوگا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں