آج کی تاریخ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ چوبیس اکتوبر سے راولپنڈی سٹیڈیم میں شروع ہونے جارہا ہے۔ پہلے میچ میں انگلینڈ جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے ملتان سٹیڈیم میں کامیابی حاصل کی تھی

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ چوبیس اکتوبر سے راولپنڈی سٹیڈیم میں شروع ہونے جارہا ہے۔ پہلے میچ میں انگلینڈ جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے ملتان سٹیڈیم میں کامیابی حاصل کی تھی

پاکستانی ٹیم کی جانب سے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک تبدیلی کی توقع ہے۔ لیگ سپنر زاہد محمود کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں ہٹانے اور انکی جگہ محمد علی کو پلئینگ الیون کا حصہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔ محمد علی فاسٹ باولر ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میں فاسٹ باولر سے ریورس سوئنگ کراکے مدد حاصل کی جائے ۔

ذرائع کے مطابق کوچز کی زیر نگرانی محمد علی دو روز سے مکمل رن اپ کے ساتھ نیٹس میں بولنگ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ 47 رنز سے ہرادیا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی۔

اس سے پہلے ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے چار بڑی تبدیلیاں کی تھیں بابراعظم، شاہین افریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو سکواڈ سے آوٹ کیا گیا تھا

شیئر کریں

:مزید خبریں