ہم زندہ قوم ہیں

آپ کا یہ ہفتہ کیسا رہے گا ؟

برج حمل
اٹھائیس جولائی سے3اگست تک یہ ہفتہ تمام بروج کیلئے کیسا گزرے گا ؟
برج حمل
اس ہفتے کی ابتداء مستحکم مالی پوزیشن کیساتھ ہو رہی ہے کہ بہت سارے ایسے معاملات جس میں آپ ہچکچاہٹ کا شکار تھے اس میں دل کی بات کرنے کا موقع ملے گا ۔ گھر سے باہرکھانا پینا رہے گا ۔ اپنی عقل اور شعورکو استعمال کر کے مشکلات کو دورکر پائیں گے۔ عزت اور ساکھ کی بحالی ہوگی ۔ اس ہفتہ کے درمیانی حصے میںمصروفیت بڑھ جائے گی ،ذمہ داریاںبڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میںبہتری رہے گی۔ بزرگوں کے ساتھ نظریاتی اختلافات ہو سکتا ہے۔اندرون ملک سفر متوقع ہے۔اس ہفتہ کااختتام پر خاندانی امور زیر بحث آئیں گے ۔گھر کی ذمہ داریاں بڑھ جا ئیں گی۔گھر والوں کے ساتھ ہلہ گلہ کرتےہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں ۔گھرمیں کسی تقریب کا اہتمام ہو سکتا ہے ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا متکبر ؛662دفعہ اولآخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا ۔
برج ثور
اٹھائیس جولائی سے3 اگست تک اس ہفتہ میں آپ کی شخصیت میں تقویت ،حوصلہ مندی میں اضافہ، کسی بھی کام کی ابتدا نیک ثابت ہو سکتی ہے۔ شریک حیات کا ساتھ رہے گا۔ انکم آمد ن میں بہتری متوقع ہے۔ خریداری کرنےکا موقع ملے گا ۔غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چل سکتی ہے۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ مالی خوشحالی، خوش خوراکی کا ہے۔ اپنے عقل و شعور کو استعمال کر کے مشکلات کو دور کریں گے۔نوکری پیشہ افراد اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کر پائیں گے۔ بزر گوں سے مشاورت رہے گی۔ اس ہفتہ کا اختتام مصروفیت میں اضافہ ہو جائے گا۔کسی غلط فہمی کا شکار ہو سکتےہیں ۔بہن بھائیوں کے لیے کچھ کرنےکا موقع ملے گا ۔متوقع ہے اندرو ن ملک سفر رہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا وارث؛707دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگی چیزوںکا صدقہ نکالیے گا ۔
برج جوزہ
جمنائی کیلئے ہفتے کا آغاز اخراجات میںاضافے سے دکھائی دیتا ہے۔ صحت کاساتھ نہ ہونا ،بیماری پہ خرچہ ،متوقع دھوکہ دہی کا اندیشہ ،تنہائی کا شکار رہیں گے ۔ازدواجی زندگی کے معاملات میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں ۔لیکن جو کہ اس ہفتہ کے درمیانی حصے تک ختم ہوجائیں گی ۔شریک حیات مددگار معاو ن ،شراکت داروں کے ساتھ مل کر کچھ اہم فیصلے متوقع ہیں ، ان تمام دن میںبہتری خریداری کا موقع ،سیر وتفریح کا ارادہ رہے گا۔ ناراض افراد سے تعلقات اچھے ہوں گے۔ اس ہفتہ کا اختتام ملی طور پر مستحکم ہونگے ۔ والد کی صحت پر خصوصی توجہ دیجیے گا۔ رشتہ داروں سے فائدہ مل سکتا ہے، یاملاقات متوقع ہے ۔وراثت کے معاملات آپ کے حق میں جا سکتے ہیں۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یاخالق ؛731 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
برج سرطان
اس ہفتہ کے ابتد میں کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو جانے سے خوشی میسر آئے گی۔ دوستوں کا ساتھ رہےگا ۔کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔محبت کا عنصر غالب رہے گا۔ بچوں کی جانب سے خوشی میسر آئے گی ۔اپنے شعبےسے منسلک افراد سے ملاقات ہوپائے گی۔ کاروباری افراد کے لیےتیزی کا رجحان رہے گا۔اس ہفتہ کادرمیانی حصہ خرچہ بڑھا دے گا۔لوگوں کے رویے مایوس کر سکتے ہیں۔بن بلائے مہمان گھر آئیں گے۔ چوری چکاری کا اندیشہ ،قانونی معاملا ت میں سبکی اٹھانا پڑے گی ۔قرض اگرہے اتارنے میں آسانی ہو سکتی ہے۔اس ہفتہ کا اختتام سیر و تفریح کی جانب توجہ رہے گی ۔شریک حیات کا ساتھ رہے گا۔ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنا ،اخراجات میں کمی واقع ہو گی۔ لیکن خریداری کر کے اپنے بجٹ کو متاثرکر سکتےہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے؛یا مقتدر؛774 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔
برج اسد
یہ ہفتہ ابتدائی طور پر غیر مستقل مزاجی کو ختم کرتا ہوا آپ کے اندرمستقل مزاجی پیدا کر رہا ہے۔ جسکی وجہ سے بہت سے ادھورے کام مکمل ہوں گے ۔بے روزگار افراد کےلیے بہتر مواقع کام کاج کاروبارکے اندر رجحان شدت اختیار کرے گا۔سنجیدگی بڑھ جائے گی ۔ بیرون ملک سےمالی مدد معاونت ہو سکتی ہے۔ یابیرون ملک کام کی طرف سے جانے کاارادہ بنے گا خاندانی امور بھی خاصے مصروف عمل ر ہیں گے۔اس ہفتہ کا درمیانی حصہ کاروباری افراد کے لیے منافع رہےگا ۔دوستوں کے ساتھ ملاقات ہو گی ۔سیاسی سماجی تعلقات فائدہ دےجائیں گے ۔بچوں کی جانب سے خوشی میسر آئے گی۔ محبوب سےملاقات متوقع ہے۔ اس ہفتہ کا اختتام خرچہ بڑھ جانا ،قرض اتارنے میں آسانی رہے گی۔ دھوکہ دہی کااندیشہ بھی ہے۔ نوکری پیشہ افرادکے لیے مشکلات ،سستی کا اہلی، بےچینی آپ کی شخصیت کا حصہ رہے گی ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے یامزل770اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ دفعہ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
برج سنبلہ
یہ ہفتہ ابتدائی طور پرنصیب یاوری کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ بہت سےادھورے کاموں کو مکمل کر پائیںگے ۔پہلے دو دن کو ئی خواب دیکھیں۔ اسکی تعبیر معلوم کر لیجئے گا۔بیرون ملک سفر کے حوالے سے ارادہ بن سکتا ہے۔ بزرگوں کا ساتھ رہےگا۔ والد آپ کا ساتھ دیں گے۔ فائدہ ہو سکتا ہے۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کے لیے کام کاج کاروبارمیں تیزی کو پیدا کرے گا۔ سنجیدگی مستقل مزاجی شخصیت کا حصہ رہے گی۔ ترقی کے حوالے سے اچھی خبرملنا، گھر کے لیے کوئی چیزیںخریدنے میں کامیاب رہیں گے ۔ماضی میں جن چیزوں پر محنت کر رہے تھےاس میں نتائج حاصل ہوں گے ۔کام کاج کاروبار میں کی گئی سرمایا کاری فائدہ مند ثابت ہو گی۔ اس ہفتہ کااختتام دوستوں سے مشاورت کرنے کاموقع ملے گا ۔کسی تقریب میں شرکت روحانیت کے شوق میں اضافہ ہوگا ۔ بزرگوں کا ساتھ رہے گا۔ بہن بھائیوں کی جانب سےفائدہ ہو سکتا ہے یا کام لینےمیں آسانی رہے گی۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کے لیے کوئی چھوٹی موٹی بیماری بھی لا سکتا ہے۔ صحت کاخیال رکھیے گا ۔اللہ تعالیٰ کاایک نام ہے یا آخر801 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ پیلے رنگ کی چیزوںکا صدقہ نکالیے گا۔

برج میزان
اس ہفتہ میں ابتدائی طور پر کچھ معاملات میںخرچہ بڑھ جائے گا۔ بجٹ آؤٹ آف کنٹرول ہو سکتا ہے۔ لب و لہجے میںتلخی بھی رہے گی۔ تعلقات میں مسائل آ سکتے ہیں۔یہ ہفتہ نوکری پیشہ افراد کے لیے خاصہ مصروف رہے گا جس کی وجہ سے نیند نہ پوری ہو گی ۔ وراثت کےمعاملات بھی سر ابھار سکتے ہیں۔اور رشتہ داروں سے کچھ معاملات میں مایوسی کے امکانات پائے جاتےہیں۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپکی نیند کو پرسکون کر رہا ہے۔ بدھ جمعرات اگر کوئی خواب دیکھیں اسکی تعبیرضرور معلوم کیجیے گا۔بیرون ملک سفر کے حوالے سے آسا نی رہے گی ۔کام کاج کاروبار میں بہتری کےامکانات ہیں ۔ بزرگوں سے فائدہ بہن بھائیوں کا ساتھ رہے گا۔ اندرون ملک سفر خیر و عافیت سےگزر جائے گا۔ اس ہفتہ کا اختتام کام کاج کاروبار میں تیزی ، کامیابی ملے گی۔بےروزگار افراد کے لیے خوشی کی خبر ملے گی۔ ذرا سی کوشش آپ کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا رزاق؛812 مرتبہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔
برج عقرب
یہ ہفتہ ابتدائی طورپر شریک حیات کے ساتھ معاملات میں ناچاقی کو ختم کرتے ہوئے آپکے رشتے کے اندر خوبصورتی پیداکر رہا ہے ۔سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بہتر ہو جائے گی، کچھ دلکی بات کہیں گے کچھ سنیں گے اورمستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ اور مشاورت ہو گی ۔کسی کے ساتھ ملکر کام کرنے میں آسانی رہ سکتی ہے۔ انکم آمدن میں بہتری کی امیدہے ۔خریداری کر پائیں گے ۔ناراض افراد کو مناتے ہوئے دکھائی دیتےہیں۔ سیر و تفریح کا ارادہ رہے گا۔اس ہفتہ کا اختتام آپ کے لیے بھی خوش آئند ہے۔ اس ہفتہ کے اختتام میں بھی چیزیں آپ کے لیے بہت بہتر ہیں لیکن جو سب سے اہم بات ہے کہ اس ہفتہ کا جو درمیانی حصہ ہے یہ بہت احتیاط طلب ہے جس میںسوچے سمجھے بغیر الفاظ کا چناؤآپ کے لیے مشکل کھڑی کر سکتا ہےبعد میں پچھتاوا ہوگا ۔اخراجات بڑھ جائیں گے، خوشخوراکی بیمار کرےگی۔ صحت کے مسائل ہو سکتے ہیں۔دوران سفر اجنبی افراد سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ البتہ سسرال کی جانب سے کوئی فائدہ ہو سکتا ہے۔اللہ تعالی کا نام ہے یا مؤخر846 ٹائم اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ اس کو پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
برج قوس
یہ ہفتہ ابتدائی طور پررنجشیں پیدا کر رہا ہے ۔تعلقات کےاندر مایوسی پیدا کر رہا ہے۔لوگوں کے رویوں کے اندر بیمار ی بھی غالب رہے گی اور ہو سکتا ہےکسی سے گفتگو یا بات چیت کرنے کودل نہ کرے آپ کے ماتحت افراد آپکے ملازمین آپ کیلئے مسائل پیدا کر سکتے ہیں، دھوکہ دہی کااندیشہ ہے ،تعلقات میںخرابی کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی بھی متاثر رہے گی۔ لیکن اس ہفتہ کے درمیانی حصے تک یہ کیفیت ختم ہو جائے گی۔ تعلقات میںبہتری، خریداری، گھر سے باہرکھانا پینا ناراض افراد کو منالیں گے۔ گھر کا ماحول پرسکون رہےگا۔ لیکن اس ہفتہ کے اختتام پر نا امید ی مایوسی دوبارہ پیدا ہوگی اورپرانی تلخیاں پرانی رنجشیں باربار آپ کے ذہن میں منڈلا رہی ہیںکہ ہوگا کچھ بھی نہیں لیکن فکرمند ہوتے ہوئے پھر بھی دکھا ئی دیتے ہیں۔ پیسے کا استعمال سوچ سمجھ کر کیجیے گا۔ الفاظ کا چناؤبھی سوچ سمجھ کیجیے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا قابض 903 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیں سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیں۔
برج جدی
یہ ہفتہ اور اس کی ابتدامحبت کا عنصر غالب بچوں کی طر ف توجہ کوئی دیرینہ خواہش پوری ہوجانے سے خوشی محسوس کریں گے۔کاروباری افراد کے لیے خوش آئندمعاملات رہیں گے ترقی کی راہ ہموار ہے لیکن اس ہفتہ کادرمیانی حصہ صحت خراب کر رہا ہےجس کی وجہ سے کچھ کام ادھورے ر ہ سکتے ہیں جو کہ اہم قانونی معاملات میں مصروفیت بڑھ جائے گی۔ کوئی جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے چوری چکاری کااندیشہ ہے تعلقاتمیں خرابی تعلقات میں رنجشیں پیدا ہو نگی ،کوئی بہت پیارا آپ کو چھوڑ کےبھی جا سکتا ہے ۔اس ہفتہ کااختتام اس کیفیت کو ختم کر رہاہے کہ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کا امکان ہے ۔انکم آمد ن میں بہتری رہے گی۔ سیر و تفریح کاارادہ خوش آئند ثابت ہو گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ؛یا حافظ؛989 اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔
برج دلو

یہ ہفتہ ابتدائی طور خاندانی معاملات اجاگر کر رہاہے گھر کا ماحول پر سکون، تزئین وآرائش میں دلچسپی رہے گی۔ گھر میںمہمان داری ہو سکتی ہے۔ والدہ کی صحت پر خصوصی توجہ دیں ۔بے روزگارافراد کے لیے بھی خوش آئند ہفتہ اور اس کا آغاز رہے گا کام کاجکاروبار میں تیزی رہ سکتی ہے۔دوسروں سے کام لینے میں آسانی رہے گی ماضی میں جن چیزوں پرمحنت کر رہے ہیں ۔مثبت نتائج حاصل ہوں گے ۔اس ہفتہ کا درمیانی حصہ محبت کے عنصر کو بیدار کر رہا ہے۔دوستوں سے ملاقات رہے گی ۔کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے مستقبل سےاہم فیصلے متوقع ہیں اور بہن بھائیوں کا ساتھ رہے گا۔ اس ہفتہ کا اختتام توجہ دیں اپنے کا مو ں پہ دوسروں پر عائد کی گئی ذمہ داریاں ان کی غفلت آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اہم چیزیں گم جانایا بوقت ضرورت نہ ملنا پریشا نی کا باعث بنے گی ۔خرچہ بڑھ جائے گانظر بد کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ؛یا رزاق؛ 1001 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ اس کو پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکا لیے گا۔
برج حوت
اس ہفتہ ابتدائی طور پرمصروفیت میں اضافہ ،ذمہ داریاںبڑھ جائیں گی ۔ بزرگوں سے نظریاتی اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔بزرگوں کی صحت کا خیال رکھیں بہن بھائیوں کے لیے کچھ کرنے کا مو قع محبوب سے ملاقات کے لیے اندرونملک سفر ہو سکتا ہے ۔اس ہفتہ کادرمیانی حصہ پرسکون کر رہا ہےگھر کے معاملات کو لے خاندانی کے ساتھ وہ گزرے گا گھر کی تزئین آرائش میں دلچسپی ،بے روزگارافراد کے لیے بہتری کے مواقع نظرآتے ہیں ۔آگے بڑھنے کا موقع اہم فرد شخصیت سے ملاقات متوقع ا س ہفتہ کا اختتام بچوں کی جانب توجہ راغب رہے گی ۔علمی تشنگی پوری کا موقع کسی روحانی محفلمیں شرکت ہو سکتی ہے کاروبار میںمنافع رہے گا ۔دوست مددگار رہیںگے کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو جائے گی۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے ؛یا عظیم ؛1020 اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا