𝐖𝐞𝐞𝐤𝐥𝐲 𝐇𝐨𝐫𝐨𝐬𝐜𝐨𝐩𝐞 26 May To 01 June 2024 𝐘𝐞 𝐇𝐚𝐟𝐭𝐚 𝐊𝐚𝐢𝐬𝐚 𝐑𝐚𝐡𝐞 𝐆𝐚
برج حمل سے حوت تک یہ ہفتہ کیسا رہے گا ؟
Aries weekly horoscope In Urdu برج حمل
برج حمل کیلئے اس ہفتہ کے شروع میں صحت کے معاملات میں ناخوشگواری پیدا ہو سکتی ہے ۔ نظربد کا شکار ہو سکتے ہیں ۔خرچہ ضرورت سے زیادہ ہو جائے گا۔ جس کی وجہ سے بے چینی رہے گی ۔اور کوشش کریں کہ اپنے تعلقات میں احتیاط کریں۔لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کاامکان ہے ۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں بہتری رہے گی ۔سیر و تفریح کا ارادہ بن سکتا ہے ۔دوست آپ کے لیےمددگار رہیں گے ۔اور اس ہفتے کااختتام مشکلات رکاوٹ پیدا کر رہاہے۔ اخراجات میں اضافہ ہو گا اوررشتے داروں سے مایوسی پیدا ہوسکتی ہے۔ نوکری پیشہ افراد کے لیےمشکلات رہیں گی ۔اللہ تعالی کاایک نام ہے ؛یا صبور؛298 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا ۔
Taurus Weekly Horoscope in Urdu برج ثور
برج ثور یعنی Taurus والوں کے مزاج میںپیار محبت کا عنصر پیدا ہوگا۔ دوستوں سے گپ شپ کرنےکا موقع ملے گا۔ ہمراض advisors کے ساتھ دل کی بات کرنے کا موقع بھی ملے گا۔کاروباری افراد کے لیے منافع ہوگا۔ محبوب سے ملاقات متوقع ہے۔ اس ہفتہ کے درمیانی حصہ میںصحت کے معاملات میں خرابی پیدا ہو گی ۔ نوکری پیشہ افراد کے لیےمشکلات کھڑی رہیں گی ۔خرچہ ضرورت سے زیادہ ہو جانا ،آپ کے پریشانی کا باعث بنے گا ۔قانونی معاملات میں بے چینی رہ سکتی ہے۔ اس ہفتہ کا اختتام ازدواجی زندگی کےمعاملات میں خرابی کو پیدا کرےگا۔ گھر کا ماحول خوشگوار دکھائی نہیں دیتا اور خرچہ ضرورت سےزیادہ ہو جانا اس ہفتہ کے اختتام تک آپ کو مزید مایوسی کی طرف لےکر جا سکتا ہے ۔اور کچھ ایسےافراد شر پسند قسم کے آپ کو تنگ کرنے کی کوشش کریں گے اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے؛ یا بصیر ؛302 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلےرنگ کی چیزوں کا صدقہ لکالیےگا۔
Weekly Horoscope in Urdu Gemini برج جوزہ
برج جوزہ کیلئے اس ہفتے کےشروع میں خاندانی امور کی ذمہ دار یاں اجاگر ہو رہی ہیں ۔گھر میں رشتہ داروںکی آمدورفت ہو سکتی ہے۔ گھر کی تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی ۔والدہ کی صحت بہتر ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔ گھر میں مرغم قسم کی غذاؤں کااہتمام بھی کیا جائے گا ۔بےروزگار افراد کے لیے ہفتے کا آغاز خوشگوار خوش آئندرہے گا ۔کام کاج کاروبار میں ترقی کا عنصر غالب رہتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ ا س ہفتہ کے درمیانی حصہ میںمحبت کا عنصر غالب رہے گا ۔علمی تشنگی پوری کرنے کا موقع ملے گا۔ بہن بھائیوں کا ساتھ رہے گا۔ کاروباری افراد کے لیے منافع کا رجحان رہےگا۔ ہفتہ کا اختتام آپ کی صحت کو خراب کر رہا ہے۔ تعلقا ت میں خرابی رہے گی۔ قانونی معاملات میں دشواری ہوگی ۔چلتے ہوئے کام اچانک رک سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے ؛یا قادر؛305دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Cancer Weekly Horoscope In Urdu برج سرطان
برج سرطان کیلئے یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کی مصروفیت میں بے تحاشا اضافہ کریگا۔ کسی غلط فہمی کا شکار ہوجائیں گے ،بزرگوں کے ساتھ نظریاتی اختلافات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔بیرون ملک سفر میں دشواری ہوگی۔ متوقع ہےکسی بیمار کی عیادت کے لیےاندرون ملک سفر کرنا پڑے۔ خاندانی امور زیر بحث آئیں گے۔ اس ہفتے کے درمیانی حصے میں ماضی میں کیے گئے اعمال آپ کو فائدہ دے سکتے ہیں۔ بے روزگار افراد کے لیےبہتر مواقع ترقی مل سکتی ہے ۔ا س ہفتہ کا اختتام آپ کی صحت کو خراب کر سکتا ہے ۔دوستوںکے رویے مایوس کریں گے ۔کسی تقریب میں شرکت کر کے بیمار گھر لوٹتےہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔ نقصان کا اندیشہ بھی نظر آ رہا ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛یا قہار؛306د فعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Weekly Horoscope In Urdu Leo برج اسد
برج اسد کیلئے اس ہفتے کےشروع میں مالی معاملات میں بہتری رہے گی ۔ اپنی عقل، حیثیت ،شخصیت کو استعمال کرکے مشکلات کو دور کریں گے۔ تعلقات کام آئیں گے۔ رشتہ دار آپ کے کام آ سکتے ہیں، دل کی بات کرنے کاموقع ملے گا۔ سفر خوشگوار رہے گا۔اس ہفتہ کا درمیانی حصہ مصروفیت میں بے جا اضافہ ہوگا۔ اپنی ذات کےلیے وقت نکالنا مشکل ہوجائے گا۔دوسروں کی ذمہ داری نبھانے کا موقع ملے گا۔بڑوں کے ساتھ اختلافات پیدا ہونےکا خدشہ ہے ۔نیند متاثررہے گی ۔اس ہفتہ کا اختتام گھر کاماحو ل خراب رہے گا۔ لڑائی جھگڑے کااندیشہ ہے۔گھر کی کوئی چیز خراب ہوجائے گی۔ کوئی مہنگا خرچہ ہوتاہوا بھی نظر آ رہا ہے ۔نوکری پیشہ افراد کو احتیاط کرنی ہے۔کاروباری معاملات میں دشواری رہےگی۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یارزاق ؛308دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صد قہ نکالیے گا۔
Weekly Horoscope In Urdu Virgo برج سنبلہ
برج سنبلہ کو اس ہفتے شفایابی ،حوصلہ مندی ملے گی ۔ سیر و تفریح کاارادہ بن سکتا ہے ۔دوستوں سے فائدہ ملنے کی امیدہے۔ غیرشادی شدہ افراد کی بات چیت چلے گی ۔گھر کا ماحول خوشگوار رہے گا۔ شریک حیات کا ساتھ رہے گا۔ اس ہفتہ کے درمیانی حصہ میں مالی معاملات بہتری کی جانب جائیں گے۔ پرانےدوستوں سے اچانک رابطے کی بحالی ہوگی۔ اور بزرگوں کا ساتھ رہےگا۔ مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔رشتہ داروں سے فائدہ ملے گا۔ اس ہفتہ کااختتام غلط فہمی کا شکار ہوں گے۔بہن بھائیوں سے اختلافات اورسیاسی سماجی تعلقات میں سبکی اٹھانا پڑ سکتی ہے۔ بزرگوں کی صحت کا خیال رکھیے۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے ؛یا رقیب؛312دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Libra weekly Horoscope In Urdu برج میزان
میزان کیلئے اس ہفتے کے شروع میں ہی ابتدائی طور پر خرچہ بڑھ جائے گا۔ تنہائی کا شکار رہیںگے۔ نظر لگ سکتی ہے، صدقہ خیرات کھل کر دیجیے گا۔ سنی سنائی باتوں پر یقین مت رکھیے گا۔نوکری پیشہ افراد کے لیے کام ختم ہو جانا دشواری کا باعث بن سکتا ہے۔اپنے معاملات پر سنجیدگی سےتوجہ دیں۔ امیگریشن والوں کے لیےآسانی رہے گی ۔صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ اس ہفتہ کےدرمیانی حصہمیں سیر و تفریح کا ارادہ بن سکتا ہے ۔شریک حیات کاساتھ رہے گا۔ کہیں نہ کہیں سےپیسے آنے کی امید ہے۔ دوسرے آپکو فائدہ دے جائیں گے۔ ہفتے کے اختتام میںدوبارہ سے اخراجات میں اضافہ ہوجائے گا۔ لب و لہجےمیں تلخی پیدا ہوگی ۔ بزرگوںکی صحت خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ کاروباری معاملات میں نقصان ہوسکتا ہے۔ وراثت کے معاملات پریشان کریں گے۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے؛ یا شہید؛319دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفیدرنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Scorpio Weekly Horoscope In Urdu برج عقرب
سکارپیو کیلئے اس ہفتہ میں ابتدائی طور پر کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو جا ئے گی ۔ کاروباری معاملات میں بہتری کے امکانات ہیں ۔بچوں کی جانب سے خوشی میسر آئے گی ۔محبوب سے ملاقات ہو سکتی ہے ۔کسی تقریب میں شرکت بھی کر سکتے ہیں ۔ اورکوئی چھوٹی موٹی بیماری آپ کوپریشان کرے گی جو کہ اس پورےہفتہ میں چلتی ہوئی دکھائی دیتی ہے کہ اس ہفتہ کےدرمیانی حصے میں خرچہ بھی ہو گابیماری پہ خرچہ بھی ہو سکتا ہے۔اہم چیزیں کام آنے پر اچانک گم جانا اور آپ کے جو ملازمین ہیں آپ کو پریشان کریں گے۔ازدواجی زندگی کے معاملات خراب ہو سکتے ہیں ۔ نوکری پیشہ افراد کےلیے مشکلات ہونگی ۔اس ہفتہ کا اختتام صحت میں مزید خرابی کو اجاگر کررہا ہے۔ سستی کا اہلیہ بے چینی ہو سکتی ہے ۔تعلقات میں بگاڑرہے گا۔ خرچہ بڑھتا ہوا نظر آتاہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛یا رافع؛351 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیےگا۔
Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu برج قوس
اس ہفتے کے شروع میں ہی رزق روزگار میںبہتری کے مواقع پیدا ہونگے ۔بے روزگار افراد کے لیے خوشی کی نوید ہے گھر کے معاملات میںمصروف نظر آتے ہیں۔ گھر کےلیے کوئی چیز خریدنے میں کامیاب رہیں گے۔ مہمان داری ہو سکتی ہے۔اس ہفتہ کا درمیانی حصہ دوستوںسے ملاقات کسی تقریب میں شرکت کاروباری افراد کے لیے منافع کارجحان رہے گا۔ٹر یڈنگمیں فائدہ ہو سکتا ہے۔ بہن بھائیوں کا ساتھ رہے گا۔ بزرگوں کی جانب سے مددشامل حال رہے گی۔ اس ہفتہ کےاختتام میں خرچہ بڑھ جائے گا۔نظربد کا شکار ہو سکتے ہیں اورشر پسند قسم کے عناصر آپ کےکاموں میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ محتاط رہیے گا۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یاطواب؛409دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Capricorn Weekly Horoscope In Urdu week برج جدی
برج جدی کیلئے ا س ہفتے کے شروع میں ہی بہت سے کاموںمیں آسانی پیدا ہوگی۔ اس ہفتے کے آغاز میں اگرکوئی خواب دیکھیں تو اس کی تعبیر معلوم کیجیےگا۔ کی گئی محنت کا صلہ مل جائےگا۔ بیرون ملک اور اندرون ملک سفر کے حوالے سے خیر و عافیت رہےگی۔ بہن بھائیوں کا ساتھ رہے گا۔کامیابی مقدر رہے گی۔ بے روزگارافراد کے لیے اس ہفتہ کا درمیانی حصہ خوشگوار ہے۔ گھر کے لیے کوئی چیز خریدنے میں کامیاب گھر میںمہمان داری ہو سکتی ہے اورتعریفی جملے سننے کو ملیں گےلیکن اس ہفتہ کا اختتام کوئی سماجی تعلق آپ کو پریشان کرے گا۔بچوں کی بے ادبی آپ کو پریشان کرسکتی ہے۔ محبوب سے لڑائی جھگڑےکا اندیشہ ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛یا ممیط؛455اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ دفعہ پڑھیےگا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔
Aquarius Weekly Horoscope In Urdu برج دلو
اس ہفتہ کے شروع میں نا امیدی مشکلات کا شکار ہورہے ہیں ۔ اخراجات میںاضافہ رہے گا ۔خاندانی معاملات میں خرابی رہے گی ۔ وراثت کےمعاملات سر اٹھا سکتے ہیں۔ نوکری پیشہ افراد کے لیے بوجھ کی صورتحال رہے گی ۔دوران سفر حادثات کااندیشہ بھی ہو سکتاہے۔ ڈاکٹر کے پاس جانا پڑسکتا ہے۔ اس ہفتہ کے درمیانی حصہ میں کاموں میںبہتری کا تسلسل رہے گا۔ بدھ ،جمعرات کو خواب دیکھیں تو اسکی تعبیر معلوم کر لیجیے گا۔ بہن بھائیوں کا ساتھ رہے گا ۔بیرو ن ملک سفر کے حوالے سے معاملات سامنے آئیں گے۔ اپنی صحت پر توجہ دے سکیں گے۔ اس ہفتہ کااختتام غیر مستقل مزاجی کا شکارکہ اپنی ہی غلطی سے اپنے بہت سارے کاموں کو خراب کر بیٹھیںگے۔ اور اس کے بعد آپ کو اس کوٹھیک کرنے کا کوئی جواز نہ ہوگا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے یافتح489 اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ دفعہ پڑھیےگا۔ سبز رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔
Pisces Weekly Horoscope In Urdu برج حوت
اس ہفتہ میں ابتدائی طور پرغیرشادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کاامکان ہے۔ گھر والوں کو منانے کے لیے یہ ہفتہ اور اسکا آغاز بہت اچھا ہے۔ خریداری کریں گے ۔گھر سے باہرکھانا پینا رہے گا۔ دوسروں سےفائدہ مل جائے گا ۔سیر و تفریح کاارادہ بن سکتا ہے۔ اس ہفتہ کادرمیانی حصہ خرچہ بڑھائے گا۔سسرال سے ملاقات متوقع ہے۔ نوکری پیشہ افراد کے لیے مشکلات رہیںگی۔ لب و لہجے میں تلخی رشتہ داروں سے مایوسی ہو گی۔ اس ہفتہ کا اختتام نیند نہ پوری ہونا آپکو متاثرکرے گا۔بزرگوںسے نظریاتی اختلاف ہو سکتا ہے۔ بزرگوں کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ بہن بھائیوں سے بحث و مباحثہ کااندیشہ ہے ۔خاندانی امور میں پریشانی پیدا ہو گی۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا متین ؛500 دفعہ14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفیدرنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔