Aries weekly horoscope In Urdu
برج حمل
پانچ مئی سے گیارہ مئی اس ہفتہ کے شروعات میں اخراجات میںاضافہ ،نظر بد کا شکار،دھوکا دہی کا اندیشہ پایا جاتا ہے۔ اپنو ں سے اختلافات پیداہونے کے اشارے مل رہے ہیں اور کوشش کریں کہ قانونی معاملات میں بھی احتیاط بر تیں ۔ نوکری پیشہ افراد کوبہت زیادہ احتیاط کرنی ہے ۔ ہفتے کادرمیانی حصہ آپ کی شفا یابی کاہے کسی بھی کام کی ابتدا ہو سکتی ہے ۔انکم آمدن میں اضافہ متوقع ہے۔ سیر و تفریح کا ارادہ بن جائے گا۔ شریک حیات مدگار رہے گا۔ اس ہفتہ کا اختتام مالی معاملات کو بہتر کررہا ہے۔ رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات مستحکم ہوں گے۔ نوکری پیشہ افراد اپنی عزت اور ساکھ کوبحال کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام ؛ یامومن؛ 455 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیےگا ۔ پیلے رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔
Taurus Weekly Horoscope in Urdu
برج ثور
اس ہفتے کے شروعات میں آپ کی دوستوں سے ملاقات متوقع ہے اور ایسےلوگوں سے بھی ملاقات رہے گی جنکے ساتھ مل کر مستقبل کے حوالےسے بہتر حکمت عملی ترتیب دیں گے۔بچوں کی جانب سے خوشی میسر آئےگی۔ بہن بھائی آپ کے لیے فائد ہمند ثابت ہوں گے۔ روحانی محا فل شرکت متوقع ہے۔ آن لائن ٹریڈنگ کرنے والوں کو منافع مل سکتا ہے۔ کاروباری افراد کے لیےفائدہ رہے گا۔ بہن بھائیوں کاساتھ بھی متوقع طور پہ نظر آتاہے۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کےلیے احتیاط طلب ہے جس میں خرچہ ہو گا۔ بن بلائے مہمان گھر آ سکتےہیں ۔لوگوں کی مدد کریں گے لیکن لوگوں کا رویہ آپ کو مایوس کرتاہوا دکھائی دیتا ہے۔ ساتھ مل کرچلنے والے افراد مسائل پیدا کریں گے ۔ازدواجی زندگی کےمعاملات میں شریک حیات کی صحت خراب ہونا یا اختلافات پیدا ہونےکا خدشہ ہے ۔لیکن اس ہفتہ کااختتام آپ کی ان خرابیوں کو ختم کر رہا ہے۔ تعلق داری میں بہتری رہے گی۔ آمدن میں بہتری کےمواقع رہیں گے۔ خریداری کرنے کا موقع ملے گا۔ اللہ تعالی ٰکا نام یا فتح489 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Gemini Weekly Horoscope in Urdu
برج جوزہ
جمنائی کی شخصیت میںمستقل مزاجی آ رہی ہے۔جس کی وجہ سے ہر کام میں ٹھہراؤرہے گا ۔ہر چیز کو سوچ سمجھ کر چلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔دوسروں کی مشاورت شامل حال رہےگی ۔اہم شخصیت سے ملاقات متوقع ہے۔گھر میں مہمانوں کی آمدورفت ہوگی ۔گھر کی تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی۔ خاندان کا ماحول خوشگواررہے گا۔ والد اور والدہ کی جانب سے کوئی فائدہ ہو سکتا ہے ۔اسی ہفتے کادرمیانی حصہ کاروباری افراد کےلیے منافع چھوڑ کر جائے گا ۔ بہن بھائیوں کا تعلق درست سمت کی طرف گامزن ہے۔محبوب کے ساتھ ملاقات متو قع ہے۔تعلیمی تشنگی کو پورا کرنے کاموقع ملے گا ۔اس ہفتہ کا اختتام اخراجات میں اضافہ کرے گا۔ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ بحث و مباحثہ لیگلی معاملات میں پیچیدگی قرض کے معاملات متاثر کریں گے۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے یا متین500دفعہ اس کو پڑھیے گا اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Cancer Weekly Horoscope In Urdu
برج سرطان
برج سرطان Cancer کیلئے اس ہفتہ میں نصیب ، مقدر میں بہتری ہوگی ۔ آپ کے ہر کام میں آسانی ہوگی ۔یہ ہفتہ وقت کا ضیاع برداشت نہیں کرے گا نہ ہی پیسےکا ضیاع ۔ یہ ہفتہ آپ کے لیے طویل عرصے کے بعد آیا ہے جس میں ہر کام میںآسانی رہے گی۔ دوسروں سے فائدہ بھی ممکنہ طور پر رہے گا۔ بیرو ن ملک سفر کے حوالے سے معاملات میںبہتری کے امکانات ہیں۔بزرگوں کی جانب سے مدد مشاورت رہے گی۔ نیندپرسکون پہلے دو دن کوئی خواب دیکھیں تواس کی تعبیر ضرور معلوم کیجئے گا۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کے مزاج میں ٹھہراؤ مستقل مزاجی پیدا کر رہاہے۔ جس کی وجہ سے آپ کے کام کا ج کاروبار میں بھی بہتری کےامکانات روشن نظر آتے ہیں۔ خاندانی معاملات بھی زیر بحث رہیں گے۔گھر میں مہمان داری ہو سکتی ہے۔گھر کے لیے کوئی چیزیں خریدنے کاموقع ملے گا۔ ہفتے کا اختتام جاتےجاتے آپ کی کوئی ایک دیرینہ خواہش کو پورا کر سکتا ہے۔ بچوںکی جانب سے خوشی میسر آئے گی۔ بہن بھائیوں کا ساتھ رہے گا۔ کاروباری افراد کو منافع ہوگا ۔ کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ ہفتے کے آخرمیںکوئی چھوٹی موٹی بیماری ہو سکتی ہے ۔ اللہ تعالی کا نام ؛ یا رشید؛514فعہ پڑھیے گا ۔اول آخر 14 د فعہ درود پاک کے ساتھ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Leo Weekly Horoscope In Urdu
برج اسد
ہفتہ کے شروعات میں رکاوٹیں،دشواریاں سامنے آ سکتی ہیں ۔ جلد بازی کا مظاہرہ مت کیجیےگا۔ ورنہ پشیمانی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا۔ پیسے کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں۔ الفاظ کا چناؤ بھی بڑا سوچ سمجھ کر کریں۔ ورنہ دوسروں کے ساتھ تعلقات خراب ہونےکا خدشہ ہے اور پرانے دوستوں سےاختلافات ہوگا ۔اور زیادہ خوش خوراکی کرنا آپ کو بیمار کر سکتاہے۔ رشتہ داروں سے اختلافات پیداہوں گے۔ لیکن سسرال سے ملاقات متوقع یا ان سے کوئی فائدہ ملےگا۔ وراثت کے معاملات سر ابھارسکتے ہیں۔ نوکری پیشہ افراد کےاوپر بوجھ کی کیفیت صورتحال رہتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ اس ہفتہ کادرمیانی حصہ آپ کا نصیب ساتھ دےگا کہ ہر کام میں آسانی رہے گی۔بدھ جمعرات کو خواب دیکھیں اس کی تعبیر معلوم کریں اندرون ملک سفرہو یا بیرون ملک سفر خیر و عافیت سے گزرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔بزرگوں کی مشاورت مدد شامل حال رہے گی۔ آگے بڑھنے کا موقع ملےگا۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کےمزاج میں مستقل مزاجی پیدا کررہا ہے کہ دوسروں سے تعریفی جملے سننے کو ملیں گے ۔ ترقی کے حوالے سے بھی کوئی اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے۔ویک اینڈ پہ کسی بھی کام میں کی گئی سرمایا کاری آپ کے لیے فائد ہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ گھر میںمہمان داری رہے گی۔ اللہ تعالی ٰکا نام یا شکور 526دفعہ پڑھیے گا۔اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ سفیدرنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Virgo Weekly Horoscope In Urdu
برج سنبلہ
پانچ سے گیارہ مئی یا ہفتہ ابتدائی طور پر غیر شادی شدہ افراد کے لیے خوشی کی امید لے کرآ رہا ہے اور جو پہلے سے شادی شدہ ہیں ان کے مابین کسی بھی قسم کے اختلافات ہیںتو ختم ہوں گے، تعلقات میں پختگی پائیداری آئے گی ۔شراکت داروں کے ساتھ اہم نوعیت کےمعاملات زیر بحث آتے ہوئے دکھائیدیتے ہیں۔ سیر و تفریح کا ارادہ گھر سے باہر کھانا پینا رہے گا۔خریداری کرتے ہوئے بھی دکھا ئی دیتے ہیں ۔انکم آمد ن میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کےلیے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے، غیرضروری سفر کریں، حادثات کا اندیشہ تیز رفتاری سے بھی گریز کرنے کی ضرورت ہے۔ اجنبی افراد سے محتاط رہیے گا۔ نوکری پیشہ افراد کے لیےمشکلات ہوں گی ۔اخراجات میں اضافہ تعلقات میں خرابی رشتہ داروں سے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔لیکن اس ہفتہ کا اختتام آپ کےلیے بڑا شاندارہے۔ کوئی خواب دیکھیں اس کی تعبیر ضرورمعلوم کیجئے گا ۔آگے بڑھنے کاموقع ملے گا ۔کی گئی محنت کا صلہ مل جائے گا۔ اور ہفتہ کا اختتام پرسکون گزرے گا۔ اللہ تعالیٰ کاایک یا مقیط 550 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا ۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔
Libra Weekly Horoscope In Urdu
برج میزان
برج میزان کے لئےیہ ہفتہ ابتدائی طور پر مزاج میں سستی، کاہلی، بےچینی، اخراجات میں اضافہ تنہائی،سرد مہری کاموں میں جمود کاشکار محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کےخیالات اور نظریات میں کوئی بھی مداخلت کریں تو یہ چیز آپ سےبرداشت نہ ہو گی۔ وعدہ خلافی،دھوکہ دہی کا اندیشہ،قانونی معاملات سر ابھارتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں اور کوشش کریںکہ اپنی چیزوں کی حفاظت کریں۔چوری چکاری کا اندیشہ بھی ہے۔شریک حیات کی صحت خراب ہونے کاخطرہ ہے۔ ہفتے کا درمیانی حصہ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کا امکان، سیر و تفریح کاارادہ، ناراض افراد کو منا کرخوشی محسوس کریں گے۔ انکم آمدن میں اضافہ متوقع ہے،لیکن اس ہفتہ کا اختتام اخراجا ت کو پھر سے بڑھا دے گا۔ تعلقات میں مسائل آئیںگی۔ خاندانی معاملات میں مسئلےمسائل سر ابھار سکتے ہیں۔ہفتہ کے آخرمیں چھٹی کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔ تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں۔ اللہ تعالی کا ؛یا متالی؛ 551دفعہاول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبزرنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Scorpio Weekly Horoscope In Urdu
برج عقرب
Scorpio میں اس ہفتہ کے ابتدا میں محبت پیار کا عنصربیدار کر رہا ہے۔محبوب سے ملاقات متوقع ہے کسی کی زلف کے اسیر ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ کوئی ایک دیرنہ خواہش پوری ہو جانے سے انجانی خوشی محسوس کریں گے۔ ایسے افراد سےملاقات رہے گی جو آپ کے ہمراض ہیں ان کے ساتھ مشاورت کر کے آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔کاروباری افراد کے لیے منافع کارجحان ،بچوں کی تعلیم و تربیت پرتوجہ گی ۔اپنے شعبے سے منسلک افراد سے ملاقات ہوگی اور کہیں سےکوئی مدد مل سکتی ہے۔اس ہفتہکے درمیانی حصہ میں صحت خراب ہو سکتی ہے ۔ خرچہ بڑھ جائے گا بن بلائے مہمان گھر آسکتے ہیں ۔ازدواجی زندگی کےمعاملات میں خرابی پیدا ہوگی یا کوئی بہت پیارا آپ سے ناراض اور خفاہو سکتا ہے ۔اپنی ذمہ داریاںدوسروں پر عائد مت کیجیے گا۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کے اندر ان خرابیوں کو ختم کرتا ہوا شفایابی کی طرف لے کر جائے گا۔ کسی بھی کام کی ابتدا ہفتہ کے آکر میں بہتر ہےشریک حیات کا ساتھ رہے گا ۔اورکہیں نہ کہیں سے پیسے آ سکتےہیں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛یا باعث؛ سو 573دفعہ پڑھیے گا۔ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu
برج قوس
پانچ سے گیارہ مئی ہفتے کے شروع میں خاندانی امور میںمصروفیت اور دلچسپی بڑ ھ جائے گی، ہو سکتا ہے کہ ماضی میں جن چیزوں پر محنت کر رہے تھے اسکے مثبت نتائج مل جانا آپ کی پیار محبت اور جو ان سے اپنےخاندان سے اس کو بڑھا سکتا ہےگھر کے لیے کچھ کرنے کا موقع خریدنے کا موقع ملے گا ۔تبدیلی رہائش متوقع اور کچھ بے روزگارافراد اپنے روزگار کی تلاش میںہیں ان کے لیے آسانی رہے گی تبدیلی بھی متوقع طور پہ اس ہفتہ میں دکھائی دیتی ہے ۔کام کاجکاروبار میں سرمایاکاری کرنافائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ مزاج میںرومانس کا عنصر غالب رہے گا۔ کوئی ایک خواہش آپ کی پوری ہوسکتی ہے ۔دوستوں سے ملاقات متوقع کسی تقریب میں شرکت رہے گی۔ کسی اہم میٹنگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔اس ہفتہ کا اختتام آپ کی صحت خراب کر رہا ہے سستی کاہلی بےچینی رہیں گے اخراجات بڑ ھ جائیں گے ہو سکتا ہے۔ قرض کےمعاملات آپ کو بے چین کریں یاقانونی معاملات بے چین کریںبہرحال کوئی جرمانہ بھی عائد ہوسکتا ہے ،اللہ تعالی کا ایک نام؛ یا منتقم 666 دفعہ پڑھیے گا ۔اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
Capricorn Weekly Horoscope In Urdu
برج جدی
کیپریکون کیلئے ہفتہ ابتدائی طور پرمصروفیت، ذمہ داری، ہارڈ شیپ کہ اپنی ذات پہ شاید توجہ دینے کاوقت نہ ملے۔ بے پناہ مصروفیت کےنہ کھانے کا ہوش، نہ پینے کاہوش، متوقع طور پر اندرون ملک سفر بھی دکھائی دیتا ہے۔ بہن بھائیوں کے لیے کچھ کرنے کا موقع یا ان سے کوئی فائدہ آپ کو مل سکتا ہے۔نیند آپ کی نہ پوری ہونا،بزرگوں سے کچھ معاملات میںنظریاتی اختلافات پائے جاتے ہیںتو با اخلاق اور تحمل،مزاجی سےچلنے کی ضرورت ہے۔ کاروباریافراد کے لیے خوشگوار رہیں گے۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ خاندانی امور میں مصروفیت کو اجاگر کررہا ہے بے روزگار افراد کے لیےبہتر مواقع تعمیراتی کاموں میںدلچسپی رہے گی ۔تزئین و آرائش میںدلچسپی اپنی گاڑی سواری کا کروانے کاموقع یا خریدنے میں کامیاب رہیںگے ۔اس ہفتہ کا اختتام آپ کے مزاج میں رومانس یعنی روحانیت اوررومانس دونوں عنصر آپ میں غالب ہے کہ پرانی موسیقی ہو یا اپنےوظائف ہیں ۔اس کو پابندی کے ساتھ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔دوستوں سے ملاقات کسی تقریب میںشرکت متوقع بچوں کی تعلیم وتربیت پر بھی توجہ رہے گی۔ ان کےلیے کچھ خریدنے کا موقع ملے گا۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یامتکبر ؛662 دفعہ پڑھیےگا ۔اول آخر 14 دفعہ درود پاک ساتھ پیلی رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا ۔
Aquarius Weekly Horoscope In Urdu
برج دلو
آپ کے مالی معاملات ، مستقبل میں پیسےکو کیسے محفوظ مستحکم رکھنا ہےاس حوالے سے بہتر حکمت عملی ترتیب دیں گے کچھ پرانے دوستوںسے ملاقات اچانک چلتے ہوئے ہوجائے گی ۔گھر سے باہر کھانا پینارہے گا خاندانی معاملات میں بھی مصروف عمل ہے رشتہ داروں سےملاقات یا فائدہ ملنے کی امید ہےاور اپنی عقل ایسی یہ شخصیت تعلقات کو استعمال کر کے مشکلات کو دور کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ہفتے کا درمیانی حصہ مصروفیت میںاضافہ کر رہا ہے۔ فضول کی محنت بہت زیادہ رہے گی۔ غلط فہمی کاشکار رہیں گے کسی کے ساتھ بحث ومباحثہ ہو سکتا ہے کام محنت کےباوجود صلہ اس طرح سے نہ ملنا یہ چیزیں آپ کو بے چین کر سکتی ہیںکہ چڑچڑا پن آپ کی شخصیت میں رہےگا ۔لیکن اس ہفتہ کا اختتام آپ کوپرسکون کرے گا کہ زیادہ تر وقت فیملی گھر والوں کے ساتھ یا گھرمیں گزرتا ہوا دکھائی دیتا ہےاور ہو سکتا ہے کہ آپ کے گھر کی آمد و رفت رہے گھر میں کسی تقریب کا اہتمام ہو بے روزگار افراد کےلیے بہتر مواقع ہو سکتے ہیں۔کاروباری معاملات میں کی گئی سرمایا کاری آپ کےلیے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا وارث 707 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔
Pisces Weekly Horoscope In Urdu
برج حوت
پانچ سے گیارہ مئی یہ ہفتہ ابتدائی طور پر حوصلہ مندی شخصیت میں تقویت بردباریاور شفایابی لے کر آ رہا ہےکہ مثبت فیصلے کرنا اور دوسروں کوبہتر مشاورت دینا نظر آ رہا ہےشریک حیات کا ساتھ رہے گا۔ آمدنی میں بہتری کے مواقع رہیںگے۔ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کا امکان بھی دکھائی دیتا ہے۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کے مالی معاملات کو بیدار کررہا ہے کہیں نہ کہیں سے پیسےآئیں گے اور اس کو save کیسےکرنا ہے کہ فضول خرچی اس پورےہفتے آپ لوگوں کے مزاج میں نظرنہیں آرہی ۔دوسروں کی بہرحال مدداگر کرنی ہوگی تو اس میں پیش پیش دکھائی دیتے ہیں۔ دوستوں سےملاقات متوقع رہے گی ۔ اس ہفتہ کااختتام آپ کی نیند نہ پوری ہونا۔ بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میںبہتری کا رجحان رہے گا۔ بزرگوں کی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اندرون ملک سفر متوقع بیرون ملک سفر میں تاخیررہے گی ۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا خالق؛731دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالےرنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔