مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-معدنیات نکال کر فروخت بھی کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لانا ضروری ہے: گورنر کے پی-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نیا مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-پاکستان ہاکی ٹیم سلطان ازلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی، پی ایچ ایف صدر کی تصدیق-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز-ہوائی قلعے نہیں بنائے، مستحق افراد کو اپنی چھت فراہم کی، پنجاب کیلئے خدمات عالمی سطح پر تسلیم ہوئیں: مریم نواز

تازہ ترین

ملتان: لطیف آباد سے منشیات فروشوں کے بستی خداداد میں ڈیرے، اوڈ اکثریت، پولیس رٹ چیلنج

ملتان (کرائم سیل )لطیف آباد سے منشیات فروشوں کی کھیپ بستی خداداد پہنچ گئی، آئس، ہیروئن، چرس، افیون اور شراب کا دھندہ،کئی مائوں کے لخت جگر قبروں میں پہنچادئیے۔ذرائع کے مطابق سابق سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے حکم پر تھانہ قطب پور کے علاقے لطیف آباد میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کے بعد مبینہ طور پر منشیات فروشوں نے تھانہ مظفرآباد کے علاقے بستی خدا داد کا رخ کر لیا، جہاں آئس، ہیروئن، چرس، افیون اور شراب کی فروخت سے نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر لگ گیاہے۔ لطیف آباد میں منشیات فروشوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، علاقے کی ناکہ بندی کی گئی اور منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں کی گئیں۔ آپریشنز میں ایس ایچ او عمران گل نیازی ، اے ایس آئی مطلوب خان بلوچ نے اہم کردار ادا کیا۔جنہوں نے پورے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ منشیات فروشوں کی جانب سے مبینہ مزاحمت اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، جبکہ منشیات فروشوں کی جانب سے سیاسی اور دیگر اثر و رسوخ استعمال کرنے کی کوششیں بھی کی گئیں۔زیادہ ترمنشیات فروش اوڈبرادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سی پی او صادق علی ڈوگر نے کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اطلاعات کے مطابق لطیف آباد میں متعدد گھروں کے باہر ’’برائے فروخت‘‘ کے بینر بھی آویزاں دکھائی دیتے ہیں۔ ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ منشیات فروشی کے مبینہ دھندے سے وابستہ بعض افراد نے کریک ڈاؤن کے بعد علاقہ چھوڑ دیا اور اب بستی خدا داد میں اپنے ٹھکانے قائم کرکے دوبارہ منشیات فروشی شروع کر دی ہے۔ بستی خدا داد میں منشیات کے نیٹ ورک کے باعث اہل علاقہ شدید پریشانی کا شکار ہیںجبکہ متعدد نوجوانوں اور کم عمر لڑکوں کے نشے کی لت میں مبتلا ہونے کی صورتحال نے شہریوں کی تشویش بڑھا دی ہے۔ ذرائع نے بعض پولیس اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت اور سرپرستی کے الزامات بھی عائد کیے ہیں، جن کی غیر جانب دارانہ تحقیقات ضروری ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے سی پی او ملتان اختر فاروق اور ایس پی کینٹ ڈویژن ڈاکٹر خدیجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بستی خدا داد میں منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر فوری اور مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے، منشیات کی سپلائی لائن کا سراغ لگایا جائے اور سرپرستوں سمیت تمام کرداروں کی تحقیقات کی جائیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محض معمول کی کارروائیاں کافی نہیں، بلکہ سرکل، ڈویژن اور ضلعی سطح پر مؤثر خفیہ انٹیلی جنس ٹیمیں تشکیل دی جائیں، جو منشیات فروشوں کی نقل و حرکت، نئے ٹھکانوں اور سپلائی ذرائع سے متعلق اعلیٰ حکام کو بروقت آگاہ کریں تاکہ ایک علاقے میں کارروائی کے بعد دوسرے علاقے میں منشیات کا دھندا منتقل نہ ہو سکے۔ دوسری جانب ملتان پولیس کے ترجمان کے مطابق ضلعی پولیس منشیات فروشوں کے خلاف سینکڑوں کارروائیاں کر چکی ہے اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے، کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جا رہی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سی پی او ملتان اختر فاروق نے بھی منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے واضح احکامات دے رکھے ہیں۔عوامی حلقوں کے مطابق اب دیکھنا یہ ہے کہ بستی خدا داد میں منشیات کے نیٹ ورک اور لطیف آباد سے وہاں نقل مکانی کرنے والے عناصر کے بارے میں سامنے آنے والی اطلاعات پر پولیس حکام کب عملی اقدامات کرتے ہیں اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ بنانے کے لیے کیا مؤثر حکمت عملی اختیار کی جاتی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں