Post Views: 49
کراچی: پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے، فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے گھٹنے کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس نرخ 30 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 153 ڈالر پر آگیا۔







