آج کی تاریخ

سترہ سے 23مارچ تک آپ کا یہ ہفتہ کیسا رہے گا ؟

سترہ سے 23مارچ تک آپ کا یہ ہفتہ کیسا رہے گا ؟

سترہ سے 23مارچ تک آپ کا یہ ہفتہ کیسا رہے گا ؟

Aries weekly horoscope In Urdu

برج حمل

مارچ17 سے لے کے23 تک یہ ہفتہ آپ کےخاندانی معاملات کو اجاگر کرتاہوا دکھائی دیتا ہے او ر مالی طور پر بھی بہت اچھا ہے۔ دوسروں کے ساتھ با ت چیت بہتر اندازمیں رہتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔سفر خوشگوار رہتا ہوا نظر آتا ہے۔متوقع ہے کہ اس ہفتہ کے درمیانی حصے میں آپ کی مصروفیت تھوڑی سی بڑھ جائے۔ رمضان بھی ہے اس میں پانی کا استعمال افطارسے سحر کے وقتبہت زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ بزرگوں کا خیال رکھیے ۔بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری رہے گی۔ متوقع بیرون ملک سفر بھی نظر آتا ہے۔ اس ہفتہ کا اختتام میں زیادہ تر وقت خاندان کے ساتھ رہے ۔گھرمیں کسی تقریب کا کااہتمام بھی کرتے ہوئے نظر آتےہیں ۔گھر میں تزئین و آرائش میںدلچسپی رہے گی۔ بے روزگارافراد کو بہتر روزگار کے مواقع مل سکتے ہیں۔ ترقی کے حوالے سے کسی اہم فرد یا شخصیت سے ملاقات بھی اس ہفتہ میں متوقع ہے ۔اللہ تعالی ٰکا ایک نام ہے ؛یا ولی ؛47 ٹائم اولآخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ اس کو پڑھیے گا ۔اور سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔

Taurus Weekly Horoscope in Urdu

برج ثور

اس ہفتے کے شروع میں آپ کےاندر حوصلہ مندی جوش، ولولہ، سحرانگیزی پیدا ہوگی۔ دوسروں کو حوصلہ دینا، دوسروںکے کام آنا، ازدواجی زندگی کے معاملات پر سکون رہیںگے ۔متوقع ہے کہ اپنے گھر کولوٹتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔اگر دور دراز کے مقام پہ کام کررہے ہیںخاندان سے بہتر اندازمیں ملاقات رہے گی۔ خریداری پربھی توجہ ہوئی نظر آتی ہے۔ اس ویک کا درمیانی حصہ رشتہ داروں سےمتوقع طور پر ملاقات ،وراثت کےمعاملات آپ کے حق میں جاتےہوئے دکھائی دیتے ہیں مالی فائدہ بھی متوقع طور پر مل سکتا ہے۔ پرانے دوستوں سے ملاقات رہے گی ۔ جس میں کسی بیمار کی عیادت کرنے کےلیے جانا پڑ سکتا ہے ۔آپ کے مزاج میں بالکل بھی سستی نہیں ہے ۔پھرتی چستی اورچوکنا دکھائی دیتے ہیں۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے: یاماجد؛48 ٹائم اول آخر 14دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Gemini Weekly Horoscope in Urdu

برج جوزہ

جمنائی کیلئے ہفتہ ابتدائی طور پر اخراجات میں اضافہ کرے گا۔ مہمان گھر آ سکتے ہیں۔ صحت کے معاملات پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اگرکسی سے قرض لیا ہے لوٹانے میںآسانی رہے گی۔ کچھ اہم قانونی معاملات میں پیش رفت دکھائی دیتی ہے۔ ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی ٹریولنگ ہو سکتی ہے گھومنا پھرنا ہو سکتاہے اور ازدواجی زندگی کے معاملات میں بہتری رہے گی ۔غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات ہیں ،خریداری شاپنگ کرتے بھی نظر آتے ہیں۔دوسرے آپ کو فائدہ دیتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔ ہفتہ کا اختتام مالی معاملات میںبہتری کو پیدا کرے گا۔ دل کی بات کرنے کا موقع ملے گا۔ رشتہ داروںسے بہتر انداز میں ملاقات رہے گی ۔دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنےکا موقع بھی مل سکتا ہے ۔وراثت کےمعاملات آپ کے لیے بہتر اور اپنےتعلقات کو استعمال کر کے اپنی مشکلات کو دور کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ اللہ تعالی کا ایک نا م ہے؛ یا مجیب؛55دفعہ اول آخر 14دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ کالے رنگ کی چیزوںکا صدقہ ضرور نکالیےگا۔

Cancer Weekly Horoscope In Urdu

برج سرطان

برج سرطان کیلئے آپ کی درینہ خواہشات کی تکمیل سے ہو رہا ہے۔سیاسی سماجی تعلقات میں بہتری یاآپ کے کام آتے ہوئے نظر آتے ہیں۔روحانی محفل میں شرکت متوقع ہے ۔مزاج میں سحر انگیزی رہے گی۔ روحانیت کا عنصر غالب رہ سکتا ہے۔ بچوں کی تعلیم و تربیت نشو نما پر توجہ متوقع طور پر محبوب سے ملاقات بھی نظر آ رہی ہے۔ بڑے بہن بھائی مدد گار رہیں گے۔ اس ہفتہ کادرمیانی حصہ اخراجات میں اضافہ ٓآپ کے اندر تنہائی کے عنصر کوپیدا کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہےاور صحت میں بھی سستی رہے گی۔ نیند جو ہے پوری ہونے کے باوجود غنودگی کی کیفیت رہ سکتی ہے۔ اہم چیزیں گم ہو جانےکا خدشہ پایا جاتا ہے۔ ازدواجی زندگی میں اختلافات کا اندیشہ بھی ہے۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کی صحت کو ٹھیک کرے گا ۔خریداری پرتوجہ رہے گی ۔غیر شادی شدہ افرادکی بات چیت چل سکتی ہے ۔گھر والوںسے میل ملاقات اچھے انداز میںرہے گا۔ اگر آپ دور دراز کے علاقےمیں رہتے ہیں کسی بھی کام کی ابتدا آپ کے لیے بہترثابت ہو سکتی ہے ۔اللہ تعالیٰ کاایک نام ہے ؛یا مہدی؛ اول آخر 14دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ کالے رنگ کی چیزوںکا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Leo Weekly Horoscope In Urdu

برج اسد

بے روزگار افراد کے لیےخوشی کی خبر ہوگی۔ مستقل مزاجی آپ کی شخصیت کا حصہ رہے گی۔ کسی اہم شخصیت سے ملاقات خاندان کےامور زیر بحث آئیں گے۔ مستقبل کےحوالے سے بہتر پیش رفت ہوتی ہوئ دکھائی دیتی ہے۔ ہفتےکا درمیانی حصہ آپ کی خواہشات کی تکمیل کاہے ۔دوستوں سے ملاقات کا ہے۔مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی کاہے۔ کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔روحانی محافل میں شرکت ہو سکتی ہے ۔آن لائن ٹریننگ کرنے والوں کےلیے کا رجحان رہے گا۔ لیکن ہفتے کا اختتام کچھ اتنا اچھا نہیں ہے۔اس میں خرچے بڑھ جائیں گے ۔تنہائی بڑھ جائے گی ۔اور اختلافات پیداہو سکتے ہیں ۔دھوکہ دہی کا اندیشہ کسی سے قرض لیا ہے تو ان کی جانب سے دباؤ آپکے اوپر غالب رہتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔اللہ تعالی کا ایک نا م ہے؛ یا مجید؛57 دفعہ اول آخر 14فعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Virgo Weekly Horoscope In Urdu

برج سنبلہ

سترہ مارچ سے لے کے 23مارچ تک یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کےوقت اور نصیب کو سنوارتا ہوادکھائی دیتا ہے۔ یہ پورا ہفتہ آپ کے لیے خوش بختیاںلے کر آ رہے ہیں۔ نیند پرسکون رہے گی۔ مذہبی رجحان بڑھتا ہوانظر آتا ہے۔ اپنی صحت پر توجہ دےرہے ہیں۔ ورزش کا آغازہو جانا یا کوئی ایسا عمل جو آپکی زندگی سے منسلک ہو جائے۔ نمازپابندی سے پڑھتے ہوئے بھی نظرآتے ہیں۔ بیرون ملک جانے والوںکے لیے خوشی کی خبر ہے۔ اس ہفتہ کادرمیانی حصہ آپ کے کارو باری معاملات میں بہتری کو پیدا کرےگا ۔کسی بھی کام کی ابتدا نیک ثابت ہو سکتی ہے۔ گھریلو ذمہ داریوں میں اضافہ گھر کی تزئین وآرائش گھر میں مہمانوں کی آمد ورفت رہے گی۔ کسی دوست کی وجہ سےپریشان بھی ہوتے ہوئے نظر آ رہےہیں۔ تو دوستوں کی دل جوئی کرنابھی ضروری ہے۔ کیونکہ ا ٓپ کے دوست آپ کے کام آ سکتے ہیں۔آپ کے سماجی تعلقات آپ کے کام آسکتے ہیں ۔بچوں کی جانب توجہ رہےگی ۔بچوں کی جانب سے خوشی میسرآتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ ۔ اللہ تعالی کا ایک نام یا رزاق اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Libra Weekly Horoscope In Urdu

برج میزان

میزان لیبرا یہ ہفتہ ابتدائی طور پر نا امیدی مایوسی رکاوٹیں ،پریشانی پیدا کرتاہوا دکھائی دیتا ہے ۔اخراجات میںاضافہ رہے گا۔ لب و لہجے میں تلخی رشتہ داروں سے مایوسی وراثتی معاملات آپ کے الجھتے ہو ئے دکھائی دیتے ہیں ۔نوکری پیشہ افراد کے لیے بھی دباؤ کی صورتحال رہے گی۔ بہرحال اس ہفتےکا درمیانی حصہ آپ کے نصیب کوسنوار رہا ہے ۔ہر کام میں آسانی رہے گی۔ جو مشکلات اس ہفتہ کےآغاز میں محسوس کر رہے تھے۔ و ہ ختم ہوں گی۔ نیند پر سکون ہوگی۔ خواب دیکھیں تو اس ہفتہ کے درمیانی حصےمیں اس کی تعبیر ضرور معلوم کیجیے گا۔ بیرون ملک جانے والوںکے لیے آسانی رہے گی ۔کی گئی محنت کا صلہ جائے گا۔ اس ہفتہ کااختتام بے روزگار افراد کے لیےخوشی گھر کے لیے کوئی مہنگی چیزخریدنے میں کامیاب رہیں گے ۔ماضی میں کیے گئے اعمال آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں ۔کسی اہم شخصیت سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے ؛یا باطن؛62 بار اول آخر14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Scorpio Weekly Horoscope In Urdu

برج عقرب

سترہ مارچ سے لے کے تئیس مارچ تک یہ ہفتہ ابتدائی طور کےاوپر ازدواجی زندگی کے معاملات میں بہتری اور پرسکون حالات اورلمحات کو پیدا کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے کہیں سے پیسے آنے کی امید کی جا سکتی ہے ایسے افرادجن کی شادی نہیں ہوئی شادی ہونےکے حوالے سے چیزیں بہتر ہیں۔دوسروں کی مدد آپ کے لیے باعث مسرت ثابت ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ دوسروں سے کام لینے میںآسانی رہے گی۔ لیکن اس ہفتہ کادرمیانی حصہ کچھ اتنا آسان نہیںہے۔ جس میں نا امیدی مایوسی رہےگی رکاوٹیں محسوس کر سکتے ہیںغیر ضروری سفر سے گریز کریںاخراجات میں اضافہ اور تلخ جملوںکا تبادلہ کسی کے ساتھ ہو سکتاہے لڑائی جھگڑے کا اندیشہ بھی ہےبہرحال اس ہفتہ کا اختتام آپ کےنصیب کو سنوار دے گا ہر وہ کا م آسان دکھائی دیتا ہے۔ جو مشکل محسوس ہو رہا تھا ۔بیرون ملک جانےوالوں کو اچھی خبر سننے کو ملےگی نیند پر سکون اور ہفتے کے آخر میںاگر کوئی خواب دیکھیں اس کی تعبیر معلوم کیجیے گا۔ والد کیجانب سے مدد مل سکتی ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے۔ یا حمیدو62 دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu

برج قوس

سترہ مارچ سے لے کے تئیس مارچ تک یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کی صحت کے اندر سستی، کاہلی، بےچینی، روگ، دکھ، تکلیف، مایوسی،نیند آ پوری نہ ہونا ،خرچہ بڑھ جانا، تنہائی ، ازدواجی زندگی کے معاملات میں بگاڑ رہتا ہوا دکھائی دیتاہے۔ دوسروں سے بلاوجہ الجھتےہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ بہرحال اس ہفتہ کا درمیانی حصہ اس کیفیت کوختم کرے گا۔ جس میں گھر کاماحول پرسکون رہے گا۔سسرالوالوں سے ملاقات ہو سکتی ہے۔سسرال والوں کا کوئی خرچہ ایساہو جائے گا آپ فکر مند رہیں گے۔اور وہ افراد جو دور دراز کےمقام پہ رہتے ہیں اپنی خاندان سےمیل ملاقات کریں گے خریداری شاپنگ کرنے کا موقع غیر شادی شدہافراد کی بات چیت چلنے کےامکانات ہفتے کے آخر میں  ذرا تھوڑا ساخیال رکھنا ہے ۔ڈاکٹر کے پاس جاناپڑ سکتا ہے بزرگوں کی صحت کاخیال رکھیے۔ خرچہ آپکا زیادہ ہوتا ہوا دکھائی دیتاہے۔ اس ہفتے کا اسم اعظم یا اللہ66 ٹائم اول آخر 14دفعہ درود پاک کےساتھ اس کو پڑھیے گا۔

Capricorn Weekly Horoscope In Urdu

برج جدی

یہ ہفتہ ابتدائی طور پر اولاد کی طرف توجہ گامزن کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ وہ لوگ جن کا تعلق برج جدی سے ہےاور جو ابھی تک کنوارے ہیں آپ کوکسی سے محبت بھی ہو سکتی ہے۔بہرحال روحانیت کا عنصر بھی غالب رہے گا۔ علمی تشنگی پوری کرنے کاموقع ملے گا۔ اپنے شعبے سے منسلک افراد کے ساتھ ملاقات کسی تقریب میں شرکت متوقع ،ہلہ گلہ کرتےہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ دوستوںسے ملاقات رہے گی اور سماجی اعتبار سے مصروفیت بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ سوشل میڈیا کااستعمال زیادہ رہے گا۔ اس ہفتہ کادرمیانی آپ کے مزاج میں اورطبیعت میں سستی کو پیدا کرے گا صحت خراب ہونے کا خدشہ ،نظر بدکا شکار ہو سکتے ہیں۔ اخراجات میںاضافہ رہے گا ۔شادی شدہ زندگی میںاختلافات پیدا ہونے کا اندیشہ ہےجو کہ اس ہفتہ کے اختتام میںسنبھل جائے گا ۔ناچاقی کی صورتحال ختم ہوتی ہوئی نظر آتی ہے۔ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کےامکانات کہیں سے پیسے آنے کی امید روشن ہے اور کوئی بھی کام کریں اس کو پہلے پلان کر کے کریںا۔ور اس ہفتہ میں کیے گئے آپ کےلیے آنے والے دنوں میں فائدہ مندثابت ہو سکتے ہیں۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے؛ یا وکیل ؛66 دفعہ اول آخر14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔

Aquarius Weekly Horoscope In Urdu

برج دلو

سترہ مارچ سے لے کے تئیس مارچ تک یہ ہفتہ گھریلوذمہ داریوں میں اضافے کو اجاگرکرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ گھر کی تزئین و آرائش مرمتی کام اس میںدلچسپی رہے گی ۔ گھر میں مہمان آ سکتےہیں والدہ کی صحت کا خیال رکھیےگا ۔ماضی میں جن چیزوں پر محنت کررہے تھے اس کے مثبت نتائج مل رہےہیں ۔کوئی نہ کوئی تبدیلی آپ کےمزاج کردار اور رہن سہن میںمتوقع طور پہ نظر آتی ہے۔ بےروزگار افراد کے لیے بہتر مواقع رہیں گے کاروباری معاملات میںاور تیزی رہتی ہوئی نظر آتی ہے۔اس ہفتہ کا درمیانی حصہ بچوں کی جانب توجہ گامزن رہے گی ،بہن بھائیوں سے فائدہ ملنے کی امیدہے ۔کاروباری افراد کے لیے منافع کا رجحان آن لائن ٹریڈنگ کرنےوالوں کے لیے بھی منافع رہتا ہوادکھائی دیتا ہے۔ لیکن ہفتے کے آخر میں اپنی صحت کا خیال رکھیے گا۔ اوراخراجات پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا نام یا حکیم 68 پڑھیے گا اولآخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیئے گاسبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔

Pisces Weekly Horoscope In Urdu

برج حوت

سترہ مارچ سے لے کےتئیس مارچ تک یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کی ذمہ داری مصروفیت میں اضافہ کرے گا ۔اور ہو سکتا ہےکہ کھانے پینے کا حوش نہ رہے۔اندرون ملک سفر متوقع بہن بھائیوں کا ساتھ رہے گا پڑوسیوںسے ملاقات رہے گی ۔والد کی صحت کاخیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ نیند آپکی متاثر رہتی ہوئی دکھائیدیتی ہے ،اور اس وجہ سے صحت کےمسائل بھی آئیں گے ۔اس ہفتہ کادرمیانی حصہ آپ کی گھریلو ذمہداریوں میں اضافہ خاندان کے ساتھوقت گزارنے کا موقع ملے گا۔ اورگھر کی تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی۔ مستقبل کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوگی کسی اہم شخصیت سےملاقات متوقع اس ہفتہ کا درمیانی حصہ بچوں کی طرف توجہ گامزن کرےگا ،محبوب سے ملاقات متوقع کسی تقریب میں شرکت متوقع کاروباریافراد کے لیے منافع کا رجحان رہتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ دوستوںسے ملاقات مستقبل کے حوالے سے گپ شپ کرنے کا موقع ہے۔ ہمراض کے ساتھ بھی دل کی باتکرنے کا ملے گا۔ بہرحال یہ پوراہفتہ ایک بہتر ثابت ہو سکتا ہے اس weekمیں کوشش کیجیے گا کہ وقت ضائع نہ ہو اور پیسہ بھی ضائع نہ ہو۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یاباسط ؛72 دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ اس کو پڑھیےگا۔ سفید رنگ کی چیزوں کاصدقہ ضرور نکالیے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں