عمران خان کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کریں گے: طارق فضل چوہدری-عمران خان کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کریں گے: طارق فضل چوہدری-سپریم کورٹ کا عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اہلخانہ اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت-سپریم کورٹ کا عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اہلخانہ اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت-اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ زیادتی کیس، عدالت کا ملزم ناصر خان کو عبوری ریلیف-اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ زیادتی کیس، عدالت کا ملزم ناصر خان کو عبوری ریلیف-عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس طلب-عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس طلب-پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا آغاز، اگلے سیزن کے لیے منصوبہ بندی شروع-پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا آغاز، اگلے سیزن کے لیے منصوبہ بندی شروع

تازہ ترین

ایران جنگ نے ٹرمپ کی مقبولیت گرا دی، امریکی صدر کو بڑا جھٹکا

واشنگٹن: ایران کے ساتھ جاری جنگ اور بڑھتی کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے، جو ان کی موجودہ مدتِ صدارت کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔
رائٹرز/اِپسوس کے تازہ سروے کے مطابق صرف 33 فیصد امریکی شہری ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی سے مطمئن ہیں، جبکہ 64 فیصد نے ان کی کارکردگی کو ناپسند کیا۔
سروے کے نتائج میں ایران کے خلاف جاری امریکی جنگ کے حوالے سے بھی امریکی عوام میں تشویش کا اظہار کیا گیا۔ 80 فیصد شرکا نے رائے دی کہ ایران کے ساتھ تنازع طویل عرصے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس رائے میں 87 فیصد ڈیموکریٹس اور 71 فیصد ری پبلکنز بھی شامل ہیں۔
اس کے برعکس صرف 16 فیصد افراد نے توقع ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع آئندہ چند ہفتوں میں اختتام پذیر ہوسکتا ہے۔
رائٹرز کے مطابق یہ سروے چار روز کے دوران آن لائن کیا گیا، جس میں امریکا بھر سے 1,166 بالغ افراد نے شرکت کی۔ سروے کے نتائج میں ممکنہ غلطی کا تناسب تقریباً 3 فیصد بتایا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں