عمران خان کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کریں گے: طارق فضل چوہدری-عمران خان کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد کریں گے: طارق فضل چوہدری-سپریم کورٹ کا عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اہلخانہ اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت-سپریم کورٹ کا عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اہلخانہ اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت-اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ زیادتی کیس، عدالت کا ملزم ناصر خان کو عبوری ریلیف-اسٹیج اداکارہ عروج پر تشدد اور مبینہ زیادتی کیس، عدالت کا ملزم ناصر خان کو عبوری ریلیف-عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس طلب-عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم، اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس طلب-پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا آغاز، اگلے سیزن کے لیے منصوبہ بندی شروع-پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا آغاز، اگلے سیزن کے لیے منصوبہ بندی شروع

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی بندش کا متبادل، سعودی آرامکو کا ایشیائی خریداروں کے لیے نیا پلان

ریاض: آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور بحری راستوں میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے پیش نظر سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بعض ایشیائی ریفائنریوں کو آبنائے ہرمز سے باہر کے راستے سے خام تیل فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق آرامکو کی جانب سے بعض خریداروں کے ساتھ نجی سطح پر مذاکرات جاری ہیں، جن میں متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے قریب سمندر میں جہاز سے جہاز منتقلی کے ذریعے عرب میڈیم اور عرب ہیوی خام تیل کی فراہمی پر بات چیت کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خام تیل کی لوڈنگ ستمبر میں متوقع ہے۔ اس منصوبے کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرے بغیر ایشیائی خریداروں تک سعودی خام تیل پہنچانا ہے، کیونکہ سکیورٹی خدشات کے باعث کئی شپنگ کمپنیوں نے اس اہم بحری راستے پر اپنے جہاز بھیجنے سے گریز کیا ہے۔
سعودی آرامکو نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ کمپنی اس سے قبل عرب لائٹ خام تیل کی کچھ برآمدات بحیرہ احمر کی بندرگاہ ینبع منتقل کرچکی ہے، جبکہ مصر کی بحیرہ روم کی بندرگاہ سیدی کریر کے ذریعے بھی تیل کی فراہمی کی پیشکش سامنے آچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باعث بھارت سمیت اہم ایشیائی مارکیٹوں میں آرامکو کے خام تیل کی فروخت متاثر ہوئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے خلیج کے اندر سے خام تیل کو آبنائے ہرمز سے باہر منتقل کرکے اپنی تیل کی برآمدات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں