Post Views: 31
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ امریکا ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو کسی بھی طریقے، شکل یا صورت میں جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
امریکی صدر نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی بنیادی پالیسی یہی ہے کہ تہران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام، امریکی پابندیوں اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں۔







