راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-راولپنڈی: شادی کا وعدہ کرکے بنکاک سے بلائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ سعودی عرب کو مکمل تحفظ نہیں دے گا: ایرانی رکن پارلیمنٹ-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، مبینہ سہولت کار خاتون گرفتار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر غیرمعینہ ہڑتال شروع، حکومت سے مذاکرات کا انتظار-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا-جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ کہنے والی کنگنا رناوت کا مؤقف بدل گیا، نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت قرار دے دیا

تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدہ امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم سنگ میل ہے، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے تینوں ممالک کے امن، استحکام، ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے مشترکہ مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط تینوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس کے ذریعے ان مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے جو خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کو متاثر کر سکتے ہیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و سلامتی کے تحفظ اور زیادہ محفوظ ماحول کے قیام کے لیے تینوں ممالک کے مشترکہ سیاسی عزم کی علامت ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس شراکت داری کے ذریعے ایک محفوظ مستقبل کی بنیاد مضبوط ہوگی، جس سے ترقی، اقتصادی مواقع، خوشحالی اور عوامی بہبود کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں