جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا-جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا-امریکا ایران مذاکرات کے مثبت اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی-امریکا ایران مذاکرات کے مثبت اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی-ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی، منجمد اثاثوں کی بحالی اور ناکہ بندی ختم ہونے کا دعویٰ: عباس عراقچی-ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی، منجمد اثاثوں کی بحالی اور ناکہ بندی ختم ہونے کا دعویٰ: عباس عراقچی-بجٹ میں عوام کو کوئی حقیقی ریلیف نہیں ملا، سودی نظام کا بوجھ مزید بڑھ گیا: حافظ نعیم الرحمن-بجٹ میں عوام کو کوئی حقیقی ریلیف نہیں ملا، سودی نظام کا بوجھ مزید بڑھ گیا: حافظ نعیم الرحمن-نجی کمپنیوں کیلئے گندم ٹارگٹ ناکام، جبری خریداری، پکڑ دھکڑ، جنوبی پنجاب میں صورتحال ابتر-نجی کمپنیوں کیلئے گندم ٹارگٹ ناکام، جبری خریداری، پکڑ دھکڑ، جنوبی پنجاب میں صورتحال ابتر

تازہ ترین

ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی، منجمد اثاثوں کی بحالی اور ناکہ بندی ختم ہونے کا دعویٰ: عباس عراقچی

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے دوران ایران پر عائد بعض پابندیوں میں نرمی اور ناکہ بندی کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ کچھ منجمد اثاثے بھی بحال کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے بیان میں مشترکہ اعلامیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی کے ذریعے لبنان میں جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
عباس عراقچی کے مطابق مذاکرات میں تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات پر عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے، ایران پر عائد ناکہ بندی ختم کر دی گئی ہے اور منجمد اثاثوں کی جزوی بحالی بھی عمل میں آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے تعمیر نو اور ترقی کا ایک بڑا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آئندہ مرحلے میں اصل امتحان “لبنان ڈی اسکیلیشن سیل” کا قیام ہوگا، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں