معاہدے کے تیل کی قیمتوں اور اسٹاک مارکیٹس پر مثبت اثرات خوش آئند ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ معاہدے کے بعد تیل کی قیمتوں اور عالمی اسٹاک مارکیٹس پر مثبت اثرات خوش آئند ہیں۔
انہوں نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورے خطے میں جنگ کے مکمل خاتمے کے خواہاں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کے بعد انہیں توقع ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی قائم ہو جائے گی۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا خطے میں امن کے لیے پرعزم ہے اور تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کو مثبت اور منطقی انجام تک پہنچائیں۔
انہوں نے لبنان، حزب اللہ اور اسرائیل سمیت تمام فریقین کے درمیان مکمل جنگ بندی کی امید ظاہر کی۔
ٹرمپ کے مطابق عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاک مارکیٹس میں بہتری جیسے رجحانات خوش آئند ہیں اور یہ امن کی طرف پیش رفت کا اشارہ ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں