وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے پیش رفت فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اس عمل کو مکمل کر لیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ معاہدے کی تکمیل کے فوراً بعد اس پر الیکٹرانک دستخط کیے جائیں گے، جبکہ آئندہ ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی منعقد ہوں گے تاکہ معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق مختلف امور کو حتمی شکل دی جا سکے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کے حوالے سے جاری سفارتی کوششیں کامیابی کے قریب پہنچ چکی ہیں اور دونوں ممالک کی سنجیدہ کاوشوں نے اس پیش رفت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم نے مذاکراتی عمل میں تعاون پر امریکا اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مثبت رویے اور سفارتی عزم نے معاہدے کی راہ ہموار کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ممکنہ تاریخی معاہدہ نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ پائیدار امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے بھی ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔
We are closer to a peace deal than ever before. With finalisation likely expected in the next 24 hours, Pakistan is preparing for the electronic signing of the peace deal immediately after, followed by technical level talks next week.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 13, 2026
We would like to thank United States of…







