آئی ایم ایف کو غلط اعداد و شمار، گندم بحران شدت اختیار کر گیا، آٹا مزید مہنگا ہونیکا خدشہ-آئی ایم ایف کو غلط اعداد و شمار، گندم بحران شدت اختیار کر گیا، آٹا مزید مہنگا ہونیکا خدشہ-جامعہ زکریا: سنڈیکیٹ میں بدتمیزی، پروفیسراحسان قادر کو لیٹر آف ڈس پلیژر جاری-جامعہ زکریا: سنڈیکیٹ میں بدتمیزی، پروفیسراحسان قادر کو لیٹر آف ڈس پلیژر جاری-ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران کو پیغام: اسرائیل پر حملے بند کرو، مذاکرات کی میز پر واپس آؤ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے فوری طور پر روک دے اور مذاکرات کے عمل میں دوبارہ شامل ہو کر معاہدے کی جانب پیش رفت کرے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے، لہٰذا اب وقت ہے کہ حملے بند کیے جائیں اور بات چیت دوبارہ شروع کی جائے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات ایک اہم مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں اور ممکن ہے کہ آئندہ چند دنوں میں کسی معاہدے کی سمت پیش رفت دیکھنے میں آئے۔
رپورٹس کے مطابق ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کو خطے میں جاری کشیدگی اور مبینہ جنگ بندی خلاف ورزیوں کا ردعمل قرار دیا ہے، جبکہ صورتحال کے جواب میں اسرائیل نے بھی کارروائی کی۔
دوسری جانب ایران کی جانب سے شمالی اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس کے بعد خطے میں تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں