Post Views: 42
تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن میدانِ جنگ میں ناکامی کے بعد اب ملک کے اندر اختلافات اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
روح اللہ خمینی کی 37ویں برسی کے موقع پر ان کا تحریری پیغام پڑھ کر سنایا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتحاد اور باہمی یکجہتی ناگزیر ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ عوام میں ناامیدی، مایوسی یا بددلی پیدا کرنے والی کوئی بھی کوشش دراصل دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای کے مطابق دشمن براہِ راست محاذ پر شکست کے بعد اب ایرانی قوم کے عزم کو کمزور کرنے اور اندرونی اختلافات کو ہوا دینے کی حکمتِ عملی پر عمل کر رہا ہے۔







