ایران جنگ بندی غیر یقینی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی بڑی وجہ ایران سے متعلق کشیدہ صورتحال اور جنگ بندی کے حوالے سے غیر یقینی ماحول قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مسلسل دو روز تک کمی کے بعد جمعرات کو برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 81 سینٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 105.83 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت بھی 97 سینٹ بڑھنے کے بعد 99.23 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگی۔
ماہرین کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ جنگ بندی سے متعلق غیر واضح صورتحال نے عالمی توانائی مارکیٹ میں بے یقینی پیدا کر دی ہے۔
دوسری جانب امریکی خام تیل کے ذخائر میں کمی کی اطلاعات نے بھی عالمی سپلائی کے حوالے سے خدشات بڑھا دیے ہیں، جس کے باعث سرمایہ کار دوبارہ تیل کی خریداری کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔
توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت، ٹرانسپورٹ اور مہنگائی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں