مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے: چینی صدر

بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں توانائی، دفاع، اسلحہ معاہدوں اور دیگر عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب یوکرین، ایران اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال عالمی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے۔
ملاقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے ایران سے متعلق جاری کشیدگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوری اور جامع جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ جنگ یا فوجی کارروائی صورتحال کو مزید خطرناک بنا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام کے لیے سفارتی حل اور مذاکراتی عمل کو جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی قیادت کے درمیان توانائی تعاون، اسلحہ معاہدوں اور اقتصادی شراکت داری پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور یوکرین کی جنگوں کے باعث روس اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، جبکہ دونوں ممالک عالمی سطح پر امریکی اثر و رسوخ کے مقابلے میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں ہونے والی یہ ملاقات عالمی سیاست، توانائی منڈیوں اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر اہم اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں